سیاحت اور آثار قدیمہ کی وزارت کا اضافی چارج مریم اورنگزیب کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لاہور: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کی وزارت کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب اس وقت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ماحولیات، اور جنگلات کے محکموں کی سربراہی بھی کر رہی ہیں۔
سیاحت، آرکیالوجی، اور میوزیم کی وزارت کی اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ، مریم اورنگزیب کو ان شعبوں کی ترقی اور بہتری کے لیے اہم اقدامات کرنے ہوں گے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب
پڑھیں:
دوسروں کو چور کہنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی، مریم اورنگزیب: اہلیہ سے مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا، عظمیٰ بخاری
لاہور (آئی این پی) پنجاب کی سینئر وزیر و رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی۔ عمران خان نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی ۔190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے کیا ہے ن لیگ نے نہیں، 190 ملین پائونڈ کیس کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں۔ بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں، دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والاخود اس میں گر گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے این سی اے کو خط لکھا، این سی اے نے اس خط پر تحقیقات شروع کیں، دوسروں کی کردارکشی کرنے والے نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی۔ کسی کے پرائیویٹ پیسے پر کابینہ منظوری نہیں دیتی، بانی پی ٹی آئی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، سب سے بڑے چور ثابت ہو گئے۔ عوام ان کی اصل حقیقت جانتے ہیں۔ ان لوگوں کو فیصلے پر حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ انہوں نے لوٹ مارکی ہے۔ آپ کوکرپشن کی وجہ سے سزا مل چکی ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، انہیں چاہیے کہ اپیل میں نہ جائیں، القادر یونیورسٹی حکومتی تحویل میں آچکی ہے۔ القادر یونیورسٹی کو بہترین تعلیم کا ذریعہ بنائیں گے۔
لاہور (نیوز رپورٹر ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ190 ملین پاؤنڈ کے سرٹیفائیڈ چور ثابت ہونے کے بعد تحریک فساد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کے صادق اور امین ہونے کے پرخچے اڑا دیئے ہیں۔ 190ملین پاؤنڈ کیس پاکستان کی سب سے بڑی چوری ہے، فرح گوگی اور شہزاد اکبر نے ڈیل کو انجام تک پہنچایا۔ عمران خان نے بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا اور فیصلہ آنے پر بے شرمی کی ہنسی ہنستے رہے۔ پی ٹی آئی کا اپنی چوری کو مذہب کا رنگ دینا انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی این سی اے نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا آپ کے پیسے واپس بھیجنے ہیں، حکومتی اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کرانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے گئے۔ انہوں نے پیسوں کی بندر بانٹ کی۔ کیس میں ملزموں کو بیان ریکارڈ کرنے کے 15 مواقع دیئے گئے، انہوں نے کیس میں تمام تاخیری حربے استعمال کیے۔ علیمہ خان کا بیان تھا کہ ہم خود چاہتے ہیں کیس کا فیصلہ آئے، کیس میں جرح مکمل کرنے کیلئے 35 سماعتیں ہوئیں، شہزاد اکبر کیس کا مرکزی کردار تھے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہزاد اکبر کو باعزت طریقے سے باہر جانے کی اجازت دی گئی، اس کیس کا فیصلہ آنے کے بعد شہزاد اکبر کو باہر جانے کی اجازت دینے پر سوال اٹھتا ہے۔ عمر ایوب کہتے ہیں کرپشن کا پوچھنا ہے تو حسن نواز سے پوچھیں، این سی اے نے حسن اور حسین نواز کے اکاؤنٹس کی چھان بین کے بعد کلیئر قرار دیا۔ عظمٰی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم نے کہا بار بار بند لفافے کی بات کرتے ہیں وہ کھول کر دیکھ لیں، وقاص اکرم کی بات مضحکہ خیز ہے، بند لفافہ تب کھولنا چاہیے تھا جب آپ کی کابینہ میں لایا گیا تھا، ان لوگوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے جو بانی پی ٹی آئی کو سیاست میں لائے، یہ بھی ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مکافات عمل اسی چیز کا نام جو اب ان کے ساتھ ہو رہا ہے، یہ اعلیٰ عدالتوں کے ترجمان بنتے ہیں، یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اعلیٰ عدالتوں سے ان کو ریلیف ملے گا، ان کو یہ سب کون بتا رہا ہے اس چیز پر مجھے تشویش ہے۔ اعلیٰ عدالتوں کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے پاکستان کے کروڑوں روپے ضائع کیے، ان کے ایسٹ ریکوری یونٹ نے ان کو کلین چٹ دی۔ وزیراعظم ہوتے ہوئے ٹرسٹی کیسے ہو سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک بھر میں یونیورسٹیاں بنوا سکتے تھے۔ صرف القادریونیورسٹی کو بنوا کر فائدہ لینے کی کوشش کی گئی، انٹرنیشنل میڈیا بھی بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ قرار دے رہا ہے۔