شاہد خاقان عباسی سیاسی جماعتوں میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
شاہد خاقان عباسی سیاسی جماعتوں میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) سابق وزیر اعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے سیاسی جماعتوں میں کوئی ثالثی کا کہے گا تو کردار ادا کروں گا۔سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک کو نظام آئین کے مطابق ہونا چاہیے اور سیاسی جماعتیں مسائل کے حل کیلئے پارلیمان سے بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔ اگر مجھے کو سیاسی جماعتوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کا کہے گا تو میں منع نہیں کروں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی آرمی چیف سے ملاقات کا علم نہیں۔ البتہ اجلاس خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر تھا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 8 فروری کو تحریک انصاف کے یوم سیاہ میں شرکت کی دعوت نہیں ملی۔ تاہم احتجاج آئین کے دائرے میں رہ کر کرنا چاہیے۔ اور ملک کے سب کو مل کر بیٹھنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔ اور ملک میں سرمایہ کاری کا نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے۔ جبکہ مہنگائی کی شرح کم نہیں ہوئی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نیب نے آج تک کسی کرپٹ آدمی کو نہیں پکڑا۔ پی ٹی آئی کے دور میں اپوزیشن کہتی تھی کہ نیب کو ختم کرو۔ لیکن یہاں چور دوسروں کو پکڑنے کے چکر میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ وہ کبھی سڑکوں پر اور کبھی عدالتوں میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی پارلیمان میں کیوں بات چیت نہیں کرتی ؟۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا کردار ادا کرنے شاہد خاقان عباسی سیاسی جماعتوں ثالثی کا
پڑھیں:
پی ٹی آئی والے جہاں سے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں وہاں سے نہیں ملے گا: رانا ثنا اللہ
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب تک ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تب تک موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی،پی ٹی آئی والے جس راستے پر جانا چاہتے ہیں اس سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، اس سے ان کو کوئی منزل نہیں ملے گی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے ہم نے اپنے مسائل اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کر کے حل کرنے ہیں، یہ مسائل ایسے حل نہیں ہوں گے ، جب سیاسی قیادت سر جوڑے گی تب ہی حل ہوں گے لیکن بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں نے اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں میں جو گفتگو ہوئی سب کو معلوم ہے کہ وہاں سے کون چھوڑ کر بھاگا تھا،یہ لوگوں کے گھروں تک جا کر ذاتی طور پر زچ کرتے ہیں، عون عباس کو جس طرح گرفتار کیا گیا میں نے اس کی مذمت کی تھی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی والے جہاں سے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں وہاں سے نہیں ملے گا، سیاسی جماعتوں میں تقاریر اور خطابات میں بڑی بڑی باتیں ہوجاتی ہیں، میرا یقین ہے جب تک سیاسی جماعتیں بیٹھ کر بات نہیں کریں گی اور ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا تو موجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی۔ٍ