کرم، جرگہ مشران کا وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کو مشترکہ خط، مطالبات سامنے رکھ دئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کرم، جرگہ مشران کا وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کو مشترکہ خط، مطالبات سامنے رکھ دئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس ) کرم کے دونوں فریقین کے جرگہ مشران نے وزیراعظم، وزیر اعلی سمیت دیگر حکام کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ میں کامیاب جرگے پر دستخط کے بعد معاہدے پر عمل درآمد کے لئے کرم میں موجود ہیں، کرم میں اشیا ضروریہ، تیل، گیس، ادویات کی شدید قلت ہے، ادویات نہ ہونے سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مشران کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کرم میں بڑی تعداد میں پھنسے لوگ موجود ہیں جو دوسرے علاقوں میں ضروری سفر کرنا چاہتے ہیں، ضلع بھر کے لئے مستقل طور پر کانوائے کا بندوسبت کیا جائے۔خط میں کہا گیا کہ بگن بازار میں لوگ شدید سردی میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، بگن کے کافی تعداد میں لوگ بمعہ خواتین دوسرے علاقوں سے واپس نہیں آئے، بگن کے عوام کے گھر اور بازار جلے ہوئے ہیں جس کی فی الفور آبادکاری کی جائے، اور بگن کی جلی ہوئی دکانوں کے لئے معاوضے کا اعلان کیا جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
این سی اے سے خفیہ معاہدہ بنی گالہ میں ہونے کا انکشاف
اسلام آباد: ہیڈ آف انویسٹی گیشن ٹیم) این سی اے سے خفیہ معاہدہ بنی گالہ میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے خفیہ معاہدہ کے گھنٹوں بعد بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین کی اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان سے انکے کیمپ آفس بنی گالی میں ملاقات ہوئی تھی۔
القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے میں ملک ریاض حسین، شہزاد اکبر اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ خفیہ معاہدے پر دستخط کے چند گھنٹے بعد بانی پی ٹی آئی سے بحریہ ٹاؤن کے مالک کی ملاقات رات گئے ہوئی تھی۔ حکومت پاکستان کے دستخط کے بعد یہ میٹنگ بنی گالہ میں ہوئی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلے میں وزیر اعظم آفس کے محرر مشتاق احمد نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ان دونوں کی میٹنگ کا ریکارڈ رکھا تھا۔ اور حکومت کی این سی اے کے ساتھ معاہدے پر دستخط 6 نومبر 2019 کو ہوئے تھے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک ریاض، بانی پی آئی اور شہزاد اکبر کی ملاقات 7 نومبر 2019 کو وزیر اعظم کیمپ آفس بنی گالہ میں ہوئی تھی۔
اس بات کا انکشاف محرر وزیر اعظم دفتر مشتاق احمد نے نیب افسر اور عدالت کے سامنے کیا۔ شہزاد اکبر اور ملک ریاض کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تصدیق انسپکٹر پولیس اسٹیشن باراکہو ملک اشرف نے بھی کی۔