مریم اورنگزیب کو وزارت سیاحت کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو وزارت سیاحت کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو وزارت سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جے یو آئی پنجاب کا پی ٹی آئی سے اتحاد سے متعلق اہم فیصلہ
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) پنجاب کی مجلس شوریٰ نے تحریک انصاف سے اتحاد پر تجاویز مولانا فضل الرحمان کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق صوبائی مجلس شوریٰ نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مجلس شوری نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر تجاویز مولانا فضل الرحمان کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے یو آئی پنجاب کی مجلس شوریٰ نے پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت ہیلتھ ورکرز کی ڈیمانڈ فی الفور منظور کرے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صوبائی مجلس شوریٰ نے حکومت پنجاب سے مدارس بل فوری طور پر منظور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔