گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی:
گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئں۔
ذرائع کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف کل دوپہر کو افتتاح کریں گے۔
گوادر کے لیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی، پرواز پی کے 503 کو گوادر کے نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ اترنے کے ساتھ واٹر سیلیوٹ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے، جہاں بڑی گنجائش کے حامل ایئر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی
وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔ پاکستان سے پہلی حج پرواز دو روز بعد 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔
سی او او و ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سیولت کے تمام انتظامات مکمل ہیں، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کے 7 خصوصی کاونٹر قائم کر دیے گئے ہیں ۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کو امیگریشن کی خصوصی سہولت مہیا کی جائے گی۔
آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ حج پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لیے سعودی امیگریشن حکام کا 45 رکنی وفد آج اسلام آباد پہنچا۔
سعودی حکام اسلام اباد اور کراچی میں 29 اپریل سے شروع ہونے والے حج اپریشن میں خدمات سرانجام دیں گے۔
وزارت مذہبی امورحکام کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 29 ہزار عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے 100، کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کی بجائے پاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔