وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال جون تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہانگ کانگ کے ٹی وی بی نیوز کو انٹرویو کے دوران کیا۔

اپنے انٹر ویو کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان پانڈا بانڈز کے ذریعے چین کی کیپیٹل مارکیٹس میں شمولیت اختیار کرنا چاہتاہے اور اس کے ذریعے پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے تقریباً 200 ملین امریکی ڈالر جمع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری حاصل کی جائے۔

سی پیک کا دوسرا مرحلہ مزید چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاری کو راغب کرے گا

انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے دوسرے مرحلے (سی پیک 2.

0) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ مزید چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاری کو راغب کرے گا ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ مالیاتی تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

ہانگ کانگ ایک موزوں مقام ثابت ہو سکتا ہے

انہوں نے ہانگ کانگ کو پاکستان میں تجارتی اور مالیاتی مواقع کا جائزہ لینے کے لیے وفود بھیجنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے لیے ایک موزوں مقام ثابت ہو سکتا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ہانگ کانگ نے کہا کرے گا کہا کہ سی پیک کے لیے

پڑھیں:

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا، پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد رہنے کا امکان

 

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی معاشی صورتحال کے بارے میں پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، اور آئندہ مالی سال میں یہ 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ میں بھارت کی معیشت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کی معاشی ترقی رواں مالی سال 6.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ چین کی معیشت 4.6 فیصد تک ترقی کر سکتی ہے۔ آئندہ مالی سال میں چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق، امریکا کی معاشی ترقی رواں مالی سال 2.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، اور آئندہ مالی سال میں یہ 2.1 فیصد تک محدود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح، برطانیہ کی معیشت میں سست روی کا سامنا رہے گا، اور رواں مالی سال اس کی معاشی ترقی 1.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ آئندہ مالی سال یہ 1.5 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا،سینیٹراور نگزیب
  • ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری کے لیے برآمدات پر مبنی معیشت پر توجہ مرکوز ہے، وزیر خزانہ 
  • پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈز جاری کرے گا: وفاقی وزیر خزانہ
  • ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری کے لیے برآمدات پر مبنی معیشت پر توجہ مرکوز ہے، وزیر خزانہ
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
  • پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آ ئوٹ لک رپورٹ جاری
  • آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا، پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد رہنے کا امکان
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے جاپان کے سفیر اکاماتسوشوئی چی ملاقات کررہے ہیں