پاکستان ریلوے نے چینی کمپنی کے تعاون سے مال بردار بوگیوں کی تیاری شروع کر دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پاکستان ریلوے ملک بھر میں نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے نئی مال بردار بوگیوں کی تیاری کررہا ہے ۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کے تحت تازہ ترین اقدام درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت کر رہا ہے۔
دو سو مال بردار بوگیوں کی کامیاب ترسیل کے بعد پاکستان ریلوے نے مقامی طور پر مزید چھ سو بیس بوگیوں کی پیداوار شروع کر دی ہے۔اس منصوبے سے ساڑھے چار سو نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور اس خصوصی شعبے میں نوجوان تکنیکی ماہرین کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
لاہور میں چینی سرمایہ کاری کی مدد سے ایک سو پندرہ فلیٹ بوگیوں کی اسمبلنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اپریل میں ان کی تعیناتی متوقع ہے۔رسالپور میں ایک سو پندرہ جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری، جو کراچی پورٹ پر تعینات ہے، پاکستان کے ریل نیٹ ورک کی مال برداری کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گی۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کیلئے ٹریول سم متعارف
اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کی سہولت کے لیے ٹریول سم متعارف کرادی۔
اس حوالے سے جمعہ کو یہاں سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان ایم او یو طے پاگیا ہے جس پر دونوں اداروں کے ذمہ داران نے دستخط کیے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق اس اسٹریٹیجک تعاون کے ذریعے ٹریول ایجنٹ اپنے کلائنٹس کو ٹریول پیکجز میں ٹیلی نار کی جدید ترین ٹریول سم کی پیش کش کر سکیں گے جس سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے ٹیلی نار کی رومنگ سروسز کا استعمال کرتے ہوئے مواصلاتی تجربے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
اس شراکت داری کے تحت بین الاقوامی مسافروں کے لیے خصوصی پیکجز پیش کیے جا رہے ہیں۔ کم قیمت رومنگ پیکجز کے ساتھ ٹریول سم کو ایسا ڈیزائن کیا گیا ہے جو سفر کو آسان اور رابطے کو مسلسل برقرار رکھے۔ خاص طور پر عمرہ اور دیگر ممالک جیسے مشرق وسطیٰ، امریکا اور یورپ کے مسافروں کے لیے خصوصی بنڈلز بنائے گئے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹی اے اے پی کے چیئرمین نعیم شریف نے کہا کہ ’ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ یہ تعاون ٹی اے اے پی کے لیے ایک نیا باب ہے۔ ہمارا مقصد اپنے کلائنٹس کوناصرف اضافی سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ ہمارا مقصد بین الاقوامی مسافروں کو عالمی معیار کے کنیکٹیویٹی سلوشنز فراہم کرنا ہے جو سہولت، بھروسے اور پریشانی سے پاک رابطوں کو یقینی بنائے گا۔