فورسز بگن میں داخل، لوئر کرم میں فوجی آپریشن شروع
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لوئر کرم میں قافلے پر حملے اور اہلکاروں کی شہادت کے بعد فورسز بگن میں داخل ہوگئی ہیں اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ بگن میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے اور ایف سی قلعے سے شیلنگ کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق فورسز نے پہاڑوں پر دہشت گردوں کے مورچوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہےاور آج رات تک دیگر علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کی توقع ہے۔ یہ آپریشن دہشت گردوں اور لوٹ مار میں ملوث افراد کے خلاف کیا جا رہا ہے۔خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن لوئر کرم میں فورسز نے کرفیو نافذ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جب کہ لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی۔پولیس نے بتایا کہ فورسز بگن کے علاقے میں داخل ہوگئی ہیں اور سرچ آپریشن شروع ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بگن میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، آپریشن کے بعد بگن و ملحقہ علاقوں کے متاثرین نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
قبل ازیں کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا .
دوسری طرف ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ یکطرفہ فوجی آپریشن قبول نہیں کیا جائے گا۔طوری بنگش قبائل نے حکومت کو آج چھ بجے تک ڈیڈ لائن دی ہے۔ قبائل کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد اب تک دس سے زیادہ خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں لیکن حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اگر راستے نہیں کھولے گئے اور تحفظ کی ضمانت نہیں دی گئی تو وہ امن معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے اور اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں اپنے اقدامات خود طے کریں گے۔لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بے گھر ہونے والوں کے لیے کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز کو تباہ کرنے کا عمل تاخیر کا شکار ہے اور اب تک دونوں فریقین کے آٹھ بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: متاثرہ علاقوں لوئر کرم میں امن معاہدے کے مطابق ہیں اور کے خلاف گیا ہے
پڑھیں:
پاکستان مراکو، تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی مشقوں کی افتتاحی تقریب سپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں ہوئی، پاک فوج کی سپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی سپیشل فورسز مشقوں میں شریک ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان مراکو، تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی مشقوں کی افتتاحی تقریب سپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں ہوئی، پاک فوج کی سپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی سپیشل فورسز مشقوں میں شریک ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈنٹ سپیشل آپریشن سکول چراٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مشقوں کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد دونوں دوست ممالک کے مابین فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے، مشق میں حصہ لینے والے فوجی دستے باہمی مہارت، تجربے سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔