ژوب: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 5 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازا میں افغانستان سے دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 جنوری کی درمیان رات پاک افغان سرحد پر خوارج گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 5 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ توقع ہے افغان حکومت دہشتگرد کاروائیوں کیلئے اپنی سر زمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کی کوشش ایس پی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خارجی ہلاک
فائل فوٹو۔خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 خارجی ہلاک کردیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے دوران عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خارجی ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک ہونے والے خارجی سیکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں اور علاقے کے معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔