پاکستان قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کی دمام سے ملتان جانے والی فلائٹ پی کے۔150  کے لاہور ایئرپورٹ رن وے پرغلط لینڈنگ کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پائلٹ نے کنٹرول روم کے احکامات کو نظر انداز کیا اور طیارے کو بتائے گئے رن وے کی بجائے دوسرے رن وے پر ڈال دیا۔

اتوار کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے  پی کے 150  طیارے کو پائلٹ کی جانب سے غلط رن وے پر اتارنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات میں پائلٹ اور  فرسٹ افسر سے انکوائری کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ طیارے کے پائلٹ نے اے ٹی سی کنٹرولر کی ہدایت کو یکسر نظر انداز کیا اور وہ طیارہ کو ایک میل کی دوری پر اصل رن وے سے دوسرے رن وے پر لے جا رہا تھا، طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول روم کی جانب سے بتائے گئے رن وے کی جگہ دوسرے رن وے پر طیارے کو اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی نے طیارے کے پائلٹ کو رن وے نمبر 36 آر پر لینڈنگ کرنے کی ہدایت کی تھی، اس سے قبل بورڈ آف سیفٹی کی ہدایت پر طیارے کے پائلٹ اور فرسٹ افسر کے یورین سیمپل اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی اے اے نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان اور فرسٹ افسر نے طیارے میں سوار مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی  اور اے ٹی سی ہدایت کو بھی نظر انداز کیا گیا  اور فلائٹ سیفٹی رولز کی بھی دھجیاں اڑائی گئیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل دمام سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز ’پی کے۔ 150 ‘ کی دھند کے باعث ملتان کی بجائے لاہور ایئرپورٹ ہنگامی لینڈنگ ہوئی تھی ، اس دوران پائلٹ نے طیارے کو بتائے گئے رن وے کی بجائے دوسرے رن وے پر ڈال دیا تھا، واقعے کے پی آئی اے نے طیارے کے پائلٹ اور فرسٹ افسر دونوں کو گراؤنڈ کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئر پورٹ پائلٹ پی آئی اے تحقیقات رن وے سی اے اے طیارہ غلط لینڈنگ فلائٹ سیفٹی لاہور لینڈنگ مسافر ملتان ہنگامی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئر پورٹ پائلٹ پی ا ئی اے تحقیقات رن وے سی اے اے طیارہ غلط لینڈنگ لاہور لینڈنگ مسافر ملتان ہنگامی وی نیوز دوسرے رن وے پر فرسٹ افسر نے طیارے کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو

پڑھیں:

پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہونگے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رات 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف جیت کے ساتھ شاندار آغاز کیا تھا۔اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو جبکہ لاہور قلندرز کا صفر پوائنٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہونگے
  • سوات؛کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر گئیں، ویڈیو سامنے آ گئی
  • مدھوبالا اور مینا کماری: پکی سہیلیاں ایک دوسرے کی بدترین دشمن کیوں بن گئیں؟
  • پی ڈی ایم اے پنجاب کو زلزلے بارے ابتدائی رپورٹس موصول
  • فضائی سفر میں ناقابلِ یقین واقعہ: دورانِ پرواز مسافر نے دوسرے مسافر پر پیشاب کر دیا
  • دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
  • ڈھاکا کی مسافر خاتون کی طبیعت خراب، طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
  • میڈیکل ایمرجنسی کے باعث غیرملکی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ