آئی ایل ٹی 20 میں گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز

دبئی : گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں اپنی مہم کی پہلی فتح حاصل کی۔ 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گیرہارڈ ایرسمس اور شمرون ہیٹمائر نے صرف 44 گیندوں پر 80 رنز کی شراکت قائم کی۔ ایرسمس نے 34 گیندوں پر ناقابل شکست نصف سنچری بنائی جبکہ ہیٹمائر بھی صرف 20 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 4 چھکے شامل تھے۔

دبئی کیپیٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ ایان افضل خان اور مارک ایڈیر نے جائنٹس کے بولنگ اٹیک کی قیادت کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ایڈم لیتھ نے 32 رنز کی جارحانہ اننگز کے دوران صرف 17 گیندوں پر 4 چوکے اور ایک چھکا لگا کر جائنٹس کے رنز کے تعاقب میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا۔ ان کی اننگز 8 ویں اوور میں ختم ہوئی جس میں فرحان خان نے وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جیمز ونس چوتھے اوور میں 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جس سے اوبیڈ میک کوئے کو پہلی کامیابی ملی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد کیپیٹلز نے اپنی گرفت مضبوط کرلی جب اسکاٹ کوگیلین نے ابراہیم زدران کو آؤٹ کیا۔

جورڈن کاکس اور گرہارڈ ایرسمس نے 35 رنز کی شراکت سے اننگز کو مستحکم کیا۔ کوکس اپنی 27 رنز کی اننگز میں محتاط رہے لیکن سکندر رضا کی گیند پر اولی اسٹون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جائنٹس نے 11.

5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل دبئی کیپیٹلز نے اپنی اننگز کا ملا جلا آغاز کیا اور جارحانہ عزائم کے باوجود پاور پلے میں دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے ۔ شائی ہوپ 11 رنز بنا کر بلیسنگ مزاربانی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جبکہ بین ڈنک اپنی 28 رنز کی اننگز کے دوران خطرناک نظر آئے جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ایان افضل خان نے 8 ویں اوور میں 11 رنز دیکر برینڈن میک مولن کی وکٹ حاصل کی جس سے کیپیٹلز کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد سکندر رضا اور روومین پاول نے 32 گیندوں پر 45 رنز کی قابل قدر شراکت قائم کرکے اننگز کو مستحکم کیا۔ رضا نے 11 ویں اوور میں ٹائمل ملز کو لگاتار 4 چوکے لگائے۔ تاہم دونوں میں سے کوئی بھی بلے باز اپنے آغاز کا فائدہ نہیں اٹھا سکا، رضا کو وحید اللہ زدران پویلین واپس بھیجا جبکہ پاول کو 25 رنز ایان افضل خان نے آوٹ کیا ۔ اس وقت کیپیٹلز 15.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز پر بناسکی تھی۔داسن شناکا کی 20 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کی بدولت کیپیٹلز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دبئی کیپیٹلز

پڑھیں:

فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی فلم عبیر گلال کا میوزک لانچ: دبئی منتقل ہندو انتہا پسندوں کی مخالفت شدت اختیار کر گئی

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان ایک بار پھر بالی ووڈ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں اس بار وہ نئی رومانوی فلم عبیر گلال میں اداکارہ وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں فلم 9 مئی 2025 کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی شمولیت ایک بار پھر متنازع بن گئی ہے اور خاص طور پر مہاراشٹر میں شدید مخالفت کا سامنا ہے جہاں احتجاج اور بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں اسی تناظر میں فلم کی ٹیم نے فلم کا میوزک لانچ بھارت کے بجائے دبئی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے دبئی کے گلوبل ولیج میں 19 اپریل کو ایک خصوصی تقریب رکھی گئی ہے جس میں فواد خان اور وانی کپور کے ساتھ ساتھ فلم کے معروف موسیقار امیت ترویدی بھی شرکت کریں گے تقریب میں وہ فلم کے گانے لائیو پرفارم کریں گے فلم عبیر گلال کا میوزک فلم کا اہم ترین جزو قرار دیا جا رہا ہے اور اس کا ٹائٹل ٹریک خدایا عشق حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے جسے ارجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے اپنی آواز دی ہے یہ گانا سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے فلمی ذرائع کے مطابق فلم ساز ابتدا ہی سے بھارت میں ممکنہ مخالفت سے آگاہ تھے اسی لیے انہوں نے دبئی جیسے مقام کو ترجیح دی جہاں نہ صرف ماحول نیوٹرل ہے بلکہ فواد خان کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے ادھر مہاراشٹر نونرمان سینا کی جانب سے فلم کی مخالفت میں شدت آ گئی ہے جماعت کے سینئر رہنما امیہ کھوپکر نے کھلے الفاظ میں کہا ہے کہ مہاراشٹر میں کسی ایسی فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا جس میں پاکستانی فنکار شامل ہوں ان کا کہنا تھا کہ فلم ساز اگر ہمت رکھتے ہیں تو بھارت میں فلم ریلیز کر کے دکھائیں یاد رہے کہ 2014 کے اڑی حملوں کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کی گئی تھی لیکن 2023 میں بمبئی ہائی کورٹ نے اس حوالے سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے پابندی کو غیر آئینی قرار دیا تھا اس کے باوجود کچھ حلقے اب بھی پاکستانی فنکاروں کے خلاف شدید مخالفت کر رہے ہیں فلم کی ہدایت کاری آرتی ایس بگدی نے کی ہے اور میوزک کمپوزیشن امیت ترویدی کی ہے فلم کا پروموشنل شیڈول تیزی سے جاری ہے اور فلم سازوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ دباؤ کے باوجود اپنی تخلیقی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل میں جرمانوں کا سلسلہ جاری، سابق فاسٹ بولر زد میں آگئے
  • فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی فلم عبیر گلال کا میوزک لانچ: دبئی منتقل ہندو انتہا پسندوں کی مخالفت شدت اختیار کر گئی
  • بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے
  • ہندو انتہا پسند تنظیم کی دھمکی کے بعد فواد خان کی فلم کا میوزک دبئی میں لانچ ہو گا
  • پی ایس ایل؛ حسن علی، وہاب ریاض کا کونسا ریکارڈ توڑنے کے دہانے پر ہیں؟
  • ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی کا امکان
  • 43 سالہ دھونی نے کرکٹ میں کون سا نیا ریکارڈ بنالیا؟