پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے مشکل پچ تیار کروائی، ویسٹ انڈیز کپتان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ملتان:
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے مشکل پچ تیار کروائی۔
میچ کے بعد گفتگو میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ ملتان کی پچ بہت مشکل تھی جہاں بال بہت اسپن ہورہی تھی، پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے ایسی پچ تیار کروائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی، میرے خیال میں پہلی اننگز میں ہم مزید بہتر بولنگ کرسکتے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ملتان میں پاکستانی شائقین نے ہمیں بھی سپورٹ کیا، شائقین کرکٹ کی سپورٹ دیکھ کر اچھا لگا۔
کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ جومل وریکن نے بہت اچھی باؤلنگ کی، دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے امید ہے جومل وریکن دوبارہ اچھی باؤلنگ کریں گے، ہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز نے کہا
پڑھیں:
ملتان ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی
ملتان : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔
میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 109 رنز بنائے تھے اور ویسٹ انڈیز پر 202 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ تیسرے دن پاکستانی بیٹرز نے مشکلات کا سامنا کیا اور وکٹیں جلدی گنوا دیں۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود 52 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد ہریرہ نے 29، کامران غلام نے 27 اور سلمان آغا نے 14 رنز بنائے۔ تاہم، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان جیسے کھلاڑی دوہری ہندسوں تک بھی نہ پہنچ سکے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ گڈاکش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی فتح میں ان کی پہلی اننگز کی برتری اور ویریکن کی شاندار بولنگ کا اہم کردار رہا۔