Nawaiwaqt:
2025-01-19@14:29:32 GMT

سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر

 سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبرسامنے آئی ہے، حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔یکم جنوری 2025 کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وفاق کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام صوبائی حکومتیں کو ارسال کردی گئی۔ ریٹائرمنٹ پر پنشن کیلکولیشن کا فارمولہ بھی تبدیل کردیا گیا، نئے فارمولے کے تحت بننے والی بنیادی پنشن تقریباً 30 فیصد کم ہوجائے گی جس سے اس وقت موجود ہ سروس ملازمین کو ریٹائر ہونے کے بعد مسلسل مالی خسارے کا سامنا ہوگا۔بنیادی پنشن میں سالانہ اضافہ موجودہ پنشن کے بجائے ’ بیس لائن پنشن‘ پر کیا جائے گا، موجودہ پنشنرز کی یکم جنوری 2025 کی موجودہ پنشن کو آئندہ ہمیشہ کیلئے ’ بیس لائن پنشن‘ قرار دیدیا گیا ہے۔    

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایف بی آر نے ڈیٹا گورننس آفس تخلیق کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سٹی 42 : ایف بی آر نے ڈیٹا گورننس آفس تخلیق کردیا، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیٹا گورننس آفس کے ذریعے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، تھرڈ پارٹیز سے ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا جائے گا، مطلوبہ فیلڈڈیٹا کی نشاندہی کی جائے گی،ڈیٹا کومربوط طریقے سے استعمال کیاجائےگا۔ 

 نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ایف بی آر سسٹم میں ڈیٹا کے فلو کو مانیٹرکیاجائے گا، ڈیٹا کیلئے ایف بی آر کے تمام ونگز اور فیلڈ آفسز کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا، ڈیٹا گورننس پالیسی پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اس حوالےسے  چیف ڈیٹا مینجمنٹ اینڈ گورننس کوذمہ داریاں سونپ دی گئیں ، اس کے علاوہ چیف ڈیٹا ایکوزیشن اینڈ انٹیگریشن کو بھی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ 

طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان، ملازمین کی 10 یونینز کی رجسٹریشن منسوخ
  • نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
  • سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، نوکریاں خطرے میں پڑگئیں
  • گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے بینک گارنٹی ختم
  • حکومت کا نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی: سردار سلیم حیدر خان
  • سرکاری ملازمین کی تقسیم اور انکی مالی مشکلات
  • سندھ حکومت کے ملازمین کیلیے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کی تیاری
  • ایف بی آر نے ڈیٹا گورننس آفس تخلیق کردیا،نوٹیفکیشن جاری