احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، پولیس دفتر پر چھاپے مار رہی ہے، پی ٹی آئی بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
بیان میں پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اس سے پہلے بھی بے بنیاد، جھوٹے ایف آئی آرز میں غیر قانونی و غیر آئینی سزائیں دی گئی۔ ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل کرپٹ و فارم 47 کی حکومت کے ہر منفی حربے، ہتھکنڈے اور پروپیگنڈے کو عوام نے زمین بوس کردیا ہے۔ احتجاج ہمارا حق ہے، پولیس کی جانب سے ہمارے دفتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری جہانگیر رند و دیگر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس سے پہلے بھی بے بنیاد، جھوٹے ایف آئی آرز میں غیر قانونی و غیر آئینی سزائیں دی گئی ہیں۔ جسکو چند ہفتوں میں ہائی کورٹ نے اڑا دیئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل کرپٹ و فارم 47 کی حکومت کے ہر منفی حربے، ہتھکنڈے اور پروپیگنڈے کو عوام نے زمین بوس کردیا ہے۔ بالکل اسی طرح القادر ٹرسٹ کیس کی سزائیں بھی چند ہفتوں میں ہائی کورٹ میں اڑ جائیں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی، سیاسی، قانونی و جمہوری حق ہے۔ لیکن پولیس اور انتطامیہ کی جانب سے بغیر کسی وجہ کے تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارا عزم، جذبہ، جنون اور بانی پی ٹی آئی سے محبت مزید مضبوط ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
ہالا: چوری کی وارداتیں عروج پر، پولیس تحفظ فراہم کرنے میں ناکام
ہالا (جسارت نیوز) بھٹ شاہ کھنڈو لنک روڈ پر چوری کی وارداتیں عروج پر، پولیس تحفظ فراہم کرنے میں ناکام، چوری کی وارداتیں کرنے والے چور فرار ہوگئے، موٹر سائیکل چھوڑ گئے، پولیس کی جانب سے عدم تحفظ پر دیہاتی سڑکوں پر نکل آئے، دیہاتیوں کا بھٹ شاہ پولیس کے خلاف مظاہرہ، بھٹ شاھ کھنڈو لنک روڈ پرخان محمد کھوسو، حاجی کھوسو، الطاف کھوسو اور جمن پنہور کی قیادت میں دیہاتیوں نے احتجاج کرکے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بھٹ شاہ کھنڈو لنک روڈ پر قیصر کھوسو اور نواحی دیگر دیہاتوں سے چوری کی وارداتوں میں مویشی، مکان سے ایک لاکھ روپے کی چوری کی واردات کر کے فرار ہو گئے، واردات کرکے موٹر سائیکل چھوڑ کر چلے گئے۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بھٹ شاہ پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی مٹیاری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔