فلسطینی گروہوں کا قطر میں اجلاس، ایران، حزب اللہ اور انصار اللہ کے لئے تشکر کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
شرکاء نے فلسطینی تنظیموں کے تمام مزاحمتی گروہوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے غزہ کے عوام کا تحفظ اور صیہونی حکومت کی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عظیم الشان مزاحمت اور مقاومت کے نتیجے میں غزہ جنگ بندی کے موقع پر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی دعوت پر مختلف فلسطینی گروہوں اور جماعتوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں اسرائیلی غاصب حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور قیدیوں کے تبادلے کا جائزہ لیا گیا۔ فلسطینی گروہوں اور جماعتوں نے فلسطینی عوام بالخصوص ایران، لبنان، یمن اور عراق کی حمایت کرنے والے محاذوں کو سراہتے ہوئے، فلسطینی قومی اتحاد کے تحفظ اور حالیہ جنگ بندی معاہدے کی بنیاد پر فلسطین میں متفقہ حکومت کی تشکیل کی اہمیت پر زور دیا۔
حماس کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے الاقصی طوفان آپریشن اور غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کو فلسطین کاز میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی غزہ کے مظلوم عوام کی نسل کشی اور ان کے خلاف طوفان الاقصیٰ آپریشن ہمارے لئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کا باعث ہے اور فلسطینی کاز کو آگے بڑھانے کے حوالے سے یہ اجلاس فلسطینی قومی اتحاد کے بارے میں ایک جامع پیغام ہے۔
شرکاء نے فلسطینی تنظیموں کے تمام مزاحمتی گروہوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے غزہ کے عوام کا تحفظ اور صیہونی حکومت کی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ فلسطینی گروہوں نے ایران کا شکریہ ادا کیا اور فلسطینی قومی یکجہتی کے تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والے تمام مزاحمتی محاذوں بالخصوص ایران، لبنان، یمن، عراق اور تمام عرب اور اسلامی ممالک کے عوام اور دنیا کے آزاد لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کسی بھی طرح سے غزہ کے عوام کی حمایت اور مدد کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے فلسطینی کے عوام غزہ کے
پڑھیں:
پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ: ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے، خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایرانی حکومت ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ایران میں پاکستانیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں مثاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔