چھون یون کا پانچواں دن ،مسافروں کی آمد و رفت کی تعداد 207 ملین تک جا پہنچی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ :18 جنوری کو جشن بہار کے تہوار کی مناسبت سے ” چھون یون ” کا پانچواں دن تھا، “چھون یو ن ” 2025 اسپیشل آفس کے مطابق، پورے چین میں لوگوں کے آمدورفت کی تعداد 207 ملین تک جا پہنچی ۔

ان میں سے قومی ریلوے پر 13.

55 ملین مسافروں نے سفر کیا اور 821 مسافر ٹرینوں کا اضافہ کیا گیا۔ دریں اثنا، اسی دن قومی شاہراہوں پر مسافروں کی آمدورفت 191 ملین،ہوائی سفر کرنے والوں کی آمدورفت 2.26 ملین اور آبی گزرگاہوں پر مسافروں کی آمدورفت 6 لاکھ تیس ہزار رہی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں اضافے کا رجحان ظاہر کرتے ہیں۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مسافروں کی ا

پڑھیں:

قومی ائیر لائن کے کپتان نے طیارہ غلط رن وے پر اتار کر مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

کراچی : قومی ائیرلائن کی دمام سے ملتان جانے والی پرواز کی لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے معاملے پر تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی کے 150 کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتارا جس کی بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر پائلٹ اور فرسٹ افسر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اے ٹی سی کنٹرولر کی ہدایت کو بھی کپتان نے نظر انداز کیا، طیارہ ایک میل دوری پر اصل رن وے سے دوسرے رن وے پر جا رہا تھا، طیارے کے کپتان نے بتائے گئے رن وے کی جگہ طیارہ دوسرے رن وے پر اتاردیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کے کپتان کو اے ٹی سی نے رن وے نمبر 36 آر پر لینڈ کرنے کی ہدایت کی تھی، بورڈ آف سیفٹی کی ہدایت پر کپتان اور فرسٹ افسر کے یورین سیمپل اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ذرائع سی اے اے کے مطابق پی آئی اے کے کپتان اور فرسٹ افسر نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالی، اے ٹی سی ہدایت کو نظر انداز کرکے فلائٹ سیفٹی رولز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ائیرلائن کے طیارے کی دوسرے رن وے پر لینڈنگ ہوئی تھی، واقعے کے فوری بعد پی آئی اے نے کپتان اور فرسٹ افسر کو گراؤنڈ کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ائیر لائن کے کپتان نے طیارہ غلط رن وے پر اتار کر مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی
  • پی آئی اے کے کپتان نے طیارہ غلط رن وے پر اتار کر مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی
  • مراکش کشتی حادثہ ، 20مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جیکب آباد: اوورٹائم کے لالچ میں ٹرینوں کی تاخیر کا انکشاف
  • کشتی حادثہ، مسافروں کو زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف
  • مراکش کشتی حادثہ، امیگریشن کی ابتدائی تحقیقات,20 مسافروں کی تفصیلات جاری
  • پائلٹ کی مبینہ غفلت، مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا
  • کُرم ،امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ، اموات کی تعدادکہاں تک جا پہنچی ؟ جانیں
  • پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کیلئے ٹریول سم متعارف