کل شہر قائد میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر قائد میں سردی میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
جاری بیان کے مطابق شہر قائد میں پیر کو کم سے کم پارہ دوبارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جب کہ آئندہ کئی روز تک شہر میں شمال مشرقی/ مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
اس میں کہا گیا کہ منگل کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہیں۔
یاد رہے کہ آج گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت 4.
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔
آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں 5 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں سردی مزید بڑھے گی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کا امکان
کراچی:شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آئندہ ہفتے (24 جنوری) سے سردی کی شدت بڑھنے کی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کی وجہ سے جنوری کے آخری ہفتے میں کراچی کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر سکتا ہے۔اسی طرح ملک کے دیگر حصوں میں بھی سردی کی لہر اثرانداز ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوچکا ہے، جو 23 جنوری تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سبب بنے گا۔ سندھ کے شہروں جیسے سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں21 سے 23 جنوری کے درمیان ہلکی بارش جب کہ دیگر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب میں بادلوں اور سورج کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ آنکھ مچولی کا سلسلہ رہے گا جب کہ لاہور میں بادل تو موجود رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
خیبرپختونخوا میں 18 سے 21 جنوری کے دوران بالائی اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، شانگلہ، اور دیگر علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ برفباری اور بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، جس سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔