Express News:
2025-04-19@07:20:57 GMT

فراڈ کیس؛ شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری، مگر کیوں؟

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

بنگلادیش کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بینک فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک کے ریلیشن شپ آفیسر، شہیب الرحمان نے بینک کی جانب سے کیس دائر کیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق کرکٹر اور انکے 3 ساتھیوں نے (تقریبا 41.4 ملین ٹکہ) دو الگ الگ چیکس کے ذریعے منتقل کرنے تھے تاہم وہ اس میں ناکام رہے ہیں۔

اس کیس میں شکیب کی کمپنی، الحسن ایگرو فارم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر غازی شاہگیر حسین، اور ڈائریکٹرز عماد الحق اور ملائکار بیگم کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شکیب الحسن نئی مشکل میں! بالنگ ایکشن مشکوک قرار 

کیس کے بیان کے مطابق، زیر بحث چیک قرضوں کے کچھ حصے کی ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے تھے لیکن ناکافی فنڈز کی وجہ سے روک دیے گئے۔

ڈھاکہ کی ایک عدالت نے اتوار کو آل راؤنڈر اور سیاستدان شکیب الحسن کے خلاف بینک سے متعلق فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جس میں مزید 3 دیگر افراد بھی نامزد ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کو شکیب کی صورت میں بڑا دھچکا

ڈھاکہ کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الرحمان نے اتوار کو یہ حکم جاری کیا۔

15 دسمبر کو شکیب کو چیک فراڈ کیس میں نامزد کیا گیا تھا، اس کے بعد 18 دسمبر کو عدالت نے انہیں ابتدائی سماعت کے بعد 19 جنوری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب باہر

واضح رہے کہ بنگلادیشی کرکٹر و عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ شکیب الحسن 7 جنوری 2024 میں بلا مقابلہ الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے تاہم طلبا احتجاج اور شیخ حسینہ کا تختہ الٹ جانے کے بعد وہ بیرون ملک رہائش پذیر ہیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شکیب الحسن فراڈ کیس کیس میں

پڑھیں:

انٹر بینک: ڈالر 280 روپے 55 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 46 پیسے کا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی جاری، مزید 5 ہزار سے زائد بے دخل
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان ماہی گیروں کی گرفتاری انسانی المیہ ہے، ایچ آر سی پی
  • آڈیو لیکس کیس؛ علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر
  • پی ٹی آئی راہنماؤں کی گرفتاری، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا واک آؤٹ
  • اڈیالہ جیل کے باہر بانی کی بہنوں اور دیگر کی گرفتاری اور رہائی
  • نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ میں ملوث ہونے کی تردید کردی
  • آن لائن کاروبار کا جھانسہ ،کروڑوں کا فراڈ کرنے والے نوسرباز آزاد
  • انٹر بینک: ڈالر 280 روپے 55 پیسے کا ہو گیا
  • بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن کس شرط پر وطن واپسی کیلیے رضامند؟
  • نادیہ حسین کا شوہر کے فراڈ میں ملوث ہونے سے انکار