معروف معالج ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسپتال انتظامیہ کے مطابق معروف معالج کے مختلف ٹیسٹ بشمول سی ٹی اسکین کروائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد قوی امکان ہے کہ انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف معالج اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ ڈاکٹر ادیب رضوی کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق معروف معالج کے مختلف ٹیسٹ بشمول سی ٹی اسکین کروائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد قوی امکان ہے کہ انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: معروف معالج
پڑھیں:
معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی بارہویں برسی
معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی آج بارہویں برسی منائی جارہی ہے۔ انیس سوپچپن میں کنیز رضا کے نام سے کراچی میں پیدا ہونے والی مہنازبیگم نے ریڈیو' ٹیلی ویژن اور فلموں کیلئے مختلف قسم کے گیت گائے۔ انہوں نے مجموعی طور پر پندرہ سو سے زائد نغمے ریکارڈ کرائے۔ حکومت نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ وہ دو ہزار تیرہ میں آج ہی کے روز انتقال کرگئیں۔