وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کو  شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک نہیں گیا بلکہ پاکستان آیا، القادر یونیورسٹی میں سیرت النبیؐ کی تعلیمات دی جاتی ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اگر سیرت النبیؐ کی تعلیمات کو فروغ دینا جرم ہے تو ہمیں اس جرم پر فخر ہے، شکر ہے عمران خان کو  شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے، مریم نواز کو القادر یونیورسٹی ضبط ہونے اور اس کے تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو عمران خان کے منصوبے اپنے نام کرنے کی پرانی عادت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شریف خاندان کی طرح پر سزا نہیں ہوئی سیف نے کہا مریم نواز نے کہا کہ

پڑھیں:

آرمی چیف سے ملاقات کا سب نے بتایا، گوہر چُھپاتے رہے


آرمی چیف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی  ملاقات کا سب نے بتایا، مگر بیرسٹر گوہر اسے چُھپاتے رہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملاقات ہوئی ہے،  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہیں ہوئی، گورنر خیبر پختونخوا نے بھی کہا کہ مل کر آئے ہیں، مگر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ  ’نہیں‘ ہوئی۔

آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وضاحت آگئی

دونوں رہنماؤں سے بات چیت انسداد دہشتگردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کے سامنے پوچھا گیا تو تب بھی بیرسٹر گوہر بولے ملاقات  ’نہیں‘ ہوئی، اسی لمحے بانی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر آرمی چیف سے ملے ہیں، تب کہیں جا کر  بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ اب بانی نےکہہ دیا ہےتو ’ہاں‘ ملاقات ہوئی ہے۔

 بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ  بیرسٹر گوہر اور  علی امین گنڈاپور آرمی چیف سے علیحدہ ملے، ملاقات میں تمام معاملات، مطالبات رکھے، دوسری طرف سے بھی مثبت پیغام ملا، امید ہے اب صورت حال بہتر ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے، بیرسٹر سیف
  • عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
  • عمران خان کو  شریف خاندان کی طرح کرپشن، منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر سزا ہوئی، طارق فضل چوہدری
  • کمیشن پر پیشرفت نہ ہوئی تو حکومت سے مذاکرات ختم کرینگے ، بیرسٹر گوہر
  • آرمی چیف سے علی امین ، بیرسٹر گوہر کی ملاقات خوش آئند ہے،عمران خان
  • آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر اور گنڈا پور کی ملاقات خوش آئند ہے،عمران خان
  • آرمی چیف سے پی ٹی آئی رہنمائوں پر عمران خان کا اظہار اطمینان
  • آرمی چیف سے ملاقات کا سب نے بتایا، گوہر چُھپاتے رہے