پاکستان کے11 سالہ عمر ظفر نے فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پاکستان کے11 سالہ عمر ظفر نے فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
پیرس:
فرانس میں مقیم 11 سالہ پاکستانی طالبعلم عمر ظفر نے فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔فرانس میں مقیم پاکستانی طالبعلم عمر ظفر نے فرانس کے مشہور سیاحتی شہراینسی میں ہونے وا لی فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ میں اول پوزیشن حاصل کر لی ۔ عمر ظفر کی عمر گیارہ سال ہے ۔
انہوں نے11سے13سال کی عمر کے بچوں کی چیمپین شپ جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس چمپین شپ میں عمر ظفر نے سنگل گیم میں بھی شکست نہیں کھائی ۔ عمر ظفر مشہور سابق بیورو کریٹ داکٹر طفر اقبال قادر کے پوتے ہیں ۔ عمر کے والد شعیب بن ظفر کے پاس اکاونٹ کی دنیا کی سب سے بڑی ڈگری ہے
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپین شپ جیت
پڑھیں:
گجرات: مقابلے میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیا
دائیں جانب مبینہ ملزم جبکہ بائیں تصویر 4 سالہ مقتولہ بچی کی ہے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاگجرات کے علاقے موضع کھوہار میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی۔
ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوا جس کے بعد تعاقب کرنے پر فائرنگ کے تبادلے میں وہ مارا گیا۔
گجرات: 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، پوسٹ مارٹم کرلیا گیاگجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوھار میں 4 سالہ بچی کو ایک ہفتہ قبل اغواء کرکے قتل کردیا گیا، بچی کی بوری بند لاش 6 روز قبل ایک ویران مکان سے ملی تھی۔
واضح رہے کہ گجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوہار میں 4 سالہ بچی کو رواں ماہ اغواء کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
بچی کی بوری بند لاش ایک ویران مکان سے ملی تھی۔
بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ 13 سال کی دعاؤں سے پیدا ہونے والی بچی کو 13 گھنٹے میں مار دیا گیا۔