کراچی میں متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرگئے، شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کے الیکٹرک کے متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرنے سے شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند ہو گئی۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے فیڈرز میں ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔کورنگی، لیاری، کھارا در، محمود آباد، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، جیکب لائن اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔اس کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے شہر کے چند علاقوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری طور پر دور کر دیا گیا ہے، لسبیلہ اور بلدیہ کے علاقوں میں الیکٹرک سپلائی بحال ہونے میں وقت درکار ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک شہر کے
پڑھیں:
میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، موٹر وے ایم 3 لاہور سے رجانہ جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 مکمل بند کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، موٹر وے ایم 3 لاہور سے رجانہ جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 مکمل بند کردی گئی ہے۔ سید عمران احمد نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ترجمان موٹروے نے ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں جبکہ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔