جنگ بندی کا نفاذ مقررہ وقت پر نہیں ہو گا، غاصب اسرائیلی رژیم کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
غاصب صیہونی رژیم کے وزیراعظم دفتر نے اعلان کیا ہے کہ جبتک اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فہرست موصول نہیں ہو جاتی، غزہ میں جنگ بندی قائم نہیں ہو گی! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے وزیر اعظم دفتر نے اعلان کیا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کہ جس کا آج صبح 8 بج کر 30 منٹ پر نفاذ ہونا تھا، اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک کہ اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فہرست پیش نہیں کر دی جاتی۔ غاصب صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے یہ اعلان بھی کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کو حکم دے دیا گیا ہے کہ جب تک اسرائیل قیدیوں کے ناموں کی فہرست نہیں مل جاتی جنگ بندی نافذ نہ کی جائے۔ غاصب صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے مزید کہا کہ اس نے اسرائیلی قیدیوں کہ جن کے بارے خیال ہے کہ انہیں آج آزاد کر دیا جائے گا، کے ناموں کی فہرست میں تاخیر کا سکیورٹی کے اعتبار سے گذشتہ شب جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ صورتحال اور اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فہرست کے پیش کئے جانے میں تاخیر کا جائزہ لینے کے باعث، جنگ بندی کا نفاذ مقررہ وقت پر نہیں ہو گا!
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قیدیوں کے ناموں کی فہرست اسرائیلی قیدیوں غاصب صیہونی نہیں ہو دفتر نے
پڑھیں:
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی ہے جن میں اکثریت خواتین کی ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق فہرست میں 69 خواتین، 16 مرد اور 10 نابالغ شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق فہرست میں سب سے کم عمر قیدی 16 سال کا ہے، ان قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اتوار سے رہا کیا جائے گا۔
اسرائیلی روزنامہ ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں فلسطینی پارلیمنٹ کی رکن اور قانون ساز خالدہ جرار بھی شامل ہیں، جنہیں جنگ کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ بغیر کسی مقدمے کے حراست میں ہیں۔
اس سے قبل اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ اور حکومت نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دی تھی۔