لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ لین مختص
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لاہور:
لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے الگ لین مختص کردی گئی۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہوگی، مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین بنائی جارہی ہے، 10 کلومیٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے۔
بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے بائیکرز لین پر تعمیراتی معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افغانستان کا پاکستان کے دینی مدارس کے کے لئے امداد کا اعلان
ذرائع کے مطابق ہیبت اللہ اخندزادہ نے وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستان میں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کی سرحدی ریاستوں کی دینی درسگاہوں کے لئے بطور "مالی امداد" مختص کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں افغان طالبان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی تعاون سے کام کرنیوالے ٹی وی چینل افغانستان انٹرنیشنل نے خبر دی ہے کہ افغان عبوری حکومت کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخندزادہ نے وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہ کو "نئے سال کے بجٹ" میں پاکستان کے مذہبی مدارس کے لیے 9 ملین ڈالر مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیبت اللہ اخندزادہ نے حال ہی میں وزیر خزانہ محمد ناصر اخند اور طالبان کے مرکزی بینک کے سربراہ نور احمد آغا کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستان میں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کی سرحدی ریاستوں کی دینی درسگاہوں کے لئے بطور "مالی امداد" مختص کریں۔