ڈیزرٹ وائپرز نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 53 رنز سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ڈیزرٹ وائپرز نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 53 رنز سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
ابوظبی (سپورٹس ڈیسک) ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایلکس ہیلز کی نصف سنچری، نیتھن سوٹر کی تین وکٹوں اور لیوک ووڈ کے تین ناقابل یقین کیچز کی بدولت 53 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے ابتدائی 4 میچوں میں 4 فتوحات کے ساتھ وائپرز 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نائٹ رائیڈرز نے جو کلارک کی بدولت مضبوط آغاز کیا لیکن درمیانی اننگز میں ناکامی کے باعث انہیں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وائپرز اپنی سبز کٹ پہن کر میدان میں اترے اور اس موقع پر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم نے کرکٹ میچوں کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے نئے اقدامات کا تجربہ کیا۔
پہلے ہی اوور میں فل سالٹ کو محمد عامر کو آوٹ کردیا جس کے بعد کلارک نے اننگز کو سنبھالا کیپر بلے باز نے عامر کے اگلے اوور میں لگاتار تین چوکے لگائے کائل میئرز کی سست روی کی وجہ سے کلارک ہر اوور میں کم از کم ایک باؤنڈری اسکور کرنے کے مشن پر تھے اور انہوں نے پاور پلے کے اختتام پر اپنی ٹیم کو ایک وکٹ کے نقصان پر 54 رنز تک پہنچا دیا۔
نائٹ رائیڈرز نے 7 گیندوں پر تین وکٹیں گنوا دیں کیونکہ نیتھن سوٹر نے چرتھ اسلانکا کو آؤٹ کیا اور کلارک کو بھی جلد آؤٹ ہوگئے ۔ کریز پر موجود نئے کھلاڑی سنیل نارائن بھی زیادہ دیر نہ ٹک سکے۔ نائٹ رائیڈرز نے 12 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے۔
ڈیزرٹ وائپرز نے کھیل پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور سویٹر نے 13 ویں اوور میں دو وکٹیں حاصل کرکے مخالف ٹیم کو پریشان کردیا۔ انہوں نے سب سے پہلے لوری ایونز اور پھر آندرے رسل کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل وائپرز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایلکس ہیلز نے شاندار اسٹروک پلے سے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ ہیلز اور فخر زمان بھی جارحانہ موڈ میں نظر آئے ۔ چھٹے اوور میں شاہد بھٹہ کے 22 رنز دینے کے بعد پاور پلے کے اختتام پر وائپرز نے 1 وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنائے۔
ہیلز نے 29 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور وہ بھی کسی انداز میں انہوں نے وجے کانت ویاس کانت کو لگاتار چھکے لگائے۔ ڈین لارنس نے ہیلز کا بہترین ساتھ دیا کیونکہ ان دونوں نے رن ریٹ میں کمی نہ آنے کو یقینی بنایا اور دوسری وکٹ کے لئے 69 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ولی کو یہ اہم کامیابی اس وقت ملی جب آندرے رسل نے مختصر تیسرے کھلاڑی پر تیز کیچ پکڑ کر ہیلز کو 58 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔
سیم کرن اوراعظم خان نے لارنس سے بیٹن لیا جب وہ بڑے ہدف کے قریب پہنچنے کے لئے باؤنڈری کی بوچھاڑ کررہے تھے۔ خان نے 9 گیندوں میں 21 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نائٹ رائیڈرز سے میچ چھین لیا لیکن ہولڈر نے متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائپرز کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز تک محدود کر دیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نائٹ رائیڈرز وائپرز نے
پڑھیں:
اسرائیل نے رفح شہر کو گھیرے میں لینے کے بعد غزہ جنگ کو وسیع کرنے کی دھمکی دیدی
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اور اب اسرائیل نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کو گھیرے میں لینے کے بعد غزہ جنگ کو وسیع کرنے کی دھمکی دے دی۔
اسرائیلی فوج نے رفح کو مکمل طور پر گھیرے میں لینے کے بعد اسے اپنے سیکورٹی زون کے حصے کے طور پر پٹی کے باقی حصوں سے الگ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں امریکا نے اسرائیل غزہ جنگ روکنے کے لیے منصوبہ پیش کردیا
کچھ روز قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اور شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کو بحال کیا جارہا ہے۔
سعودی عرب نے اسرائیل کے اس منصوبے پر کہا ہے کہ ایسی کسی بھی تجویز کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ شہزادہ فیصل نے کہاکہ فلسطینیوں کی کسی بھی نقل مکانی کو دوٹوک طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے سے متعلق کسی بھی تجویز کو دوٹوک طور پر مسترد کرتے ہیں، اس کا اطلاق تمام قسم کی نقل مکانی پر ہوتا ہے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ماہ جنگ بندی توڑنے کے بعد کی گئی بمباری میں 1560 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل غزہ جنگ وسیع تر خطے میں پھیل سکتی ہے، اقوام متحدہ
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری میں اب تک 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی بمباری اسرائیلی فوج حماس رفح کنٹرول غزہ جنگ وی نیوز