چیمپئیز ٹرافی؛ گواسکر نے فیورٹ ٹیم کا نام بتاکر فینز کو مرچیں لگادیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا نام بتا کر بھارتی فینز کو مرچیں لگادیں۔
اسٹار اسپورٹس کو دیے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹر سینل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ چیمپئینز ٹرافی کیلئے فیورٹ سمجھا جانا چاہیے کیونکہ اس کی بنیادی وجہ ہوم گراؤںڈ کا ایڈوانٹیج ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے لیکن مجھے لگتا ہے موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔
اپنے سابق کرکٹر کی زبان سے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر انہیں بھارتی فینز کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے جبکہ کچھ نے انہیں شدید ٹرول کیا ہے۔
پاکستان سال 2017 کے چیمپئینز ٹرافی فائنل میں بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
چیمپئینز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، پاکستان، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں ون ڈے ورلڈکپ کی چیمپئین آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور افغانستان شامل ہیں۔
ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی
پڑھیں:
کامیابی پربہت خوش ہوں، کوشش ہوگی کہ عالمی اعزاز حاصل کروں: نور زمان
پہلا عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن بننے والے نور زمان نے کہا ہے کہ میں کامیابی پر بہت خوش ہوں اور کوشش ہوگی کہ عالمی اعزاز حاصل کروں۔ ویمنز ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی مصر کی فیروز ابو الخیر نے کہا کہ یہ اعزاز میرے لیے مسرت کن ہے، بھرپور محنت کی اور پھل ملا۔ امید ہے کہ میرا عالمی ویمن چیمپئن بننے کا ابھی پورا ہوگا۔
سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے نور زماں کی فتح کو پاکستان اسکواش کے لیے تازہ جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ مستقبل میں پاکستان عالمی اسکواش کے وقت پر دوبارہ نمودار ہوگا۔
ماسٹرآف اسٹروکس کے نام سے معروف سابق عالمی چیمپئن اور نور زماں کے دادا قمر زماں نے اپنے پوتے کی جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر محنت کا سلسلہ جاری رکھا جائے تو پاکستان ایک سال بعد عالمی ٹائٹل حاصل کر سکتا ہے۔
سابق عالمی امیچر چیمپئن مقصود احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسکواش کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔
سابق عالمی کھلاڑی گوگی علاءالدین نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد اسکواش میں پاکستان کے حوالے سے اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز نے کہا کہ عالمی انڈر 23 ٹائٹل کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے اچھے مستقبل کی نوید ہے۔