اسلام آباد: الائیڈ سکول جناح گارڑن برنچ میں “میری پہچان پاکستان ” کے عنوان سے ثقافتی دن منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد: الائیڈ سکول جناح گارڑن برنچ میں “میری پہچان پاکستان ” کے عنوان سے ثقافتی دن منایا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: الائیڈ سکول جناح گارڑن برنچ میں “میری پہچان پاکستان ” کے عنوان سے ثقافتی دن منایا گیا۔
طلبہ و طالبات نے بلوچستان، سندھ ،خیبرپختونخواہ، پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان کے سٹال لگائے،طلبہ نے علاقائی لباس زیب تن کرنے کے ساتھ علاقائی پکوان اور ہینڈی کرافٹ کا بھی خصوصی اہتمام کیا تھا۔
پرنسپل میڈم شائستہ کے مطابق طلبہ و طالبات نے ثقافتی موسیقی پر علاقائی رقص کیا۔ والدین کی بھرپور شرکت۔
اس تقریب کا مقصد طلبہ و طالبات کو پاکستان کے تمام علاقوں کی ثقافت سے آشنا کرانے کے ساتھ ساتھ آپس میں اتفاق سلوک کا درس دیتا ہے تاکہ بچوں میں تعصب زدہ سوچ جنم ہی نہ لے سکے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسلام آباد و گرد ونوا ح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل 2025)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،راولپنڈی اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگ خوف وہراس کا شکار ہوگئے او رگھروں ،دفاتر و دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا،بتایاگیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد،ہری پور،ہزارہ ،سوات ،مالا کنڈ ،دیر،پشاور ،صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔(جاری ہے)
زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہمالیہ کے پہاڑی مرکز کے درمیان تھا۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔