ملتان ٹیسٹ:پاکستان نےویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251رنز کا ہدف دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ملتان ٹیسٹ کے تیسرا روزپاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 157رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان ٹیم نے 10وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے،قومی ٹیم دوسری اننگز میں بھی اچھا کھیل نہیں پیش کر سکی اور اسکی وکٹیں ایک ایک کر کے گرتیں رہیں۔نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 جبکہ گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔پہلے ٹیسٹ میچ کےتیسرا روز ملتان میں موسم صاف ہے،آج کے دن 30 منٹ اضافی دیئے جائیں گے تاکہ98اوورز مکمل ہوسکیں ، پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر206رنز کی برتری حاصل ہے۔دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر109رنزبنا کر مجموعی طور پر 202 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی،پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلی اننگز میں پاکستانی سپنرز نے 137رنز پر پویلین بھیج دیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شعیب ملک کے بھتیجے نےویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرلیا
سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرلیا۔
ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ کو 258 ٹیسٹ کیپ دی۔
اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے دیگر کرکٹرز و سپورٹ اسٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ؛ پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
نوجوان محمد ہریرہ نے 44 فرسٹ کلاس میچز کی 76 اننگز میں 3 ہزار 427 رنز بنارکھے ہیں جس میں انکی اوسط 48.95 ہے۔