Daily Mumtaz:
2025-01-19@08:59:27 GMT

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے بدلے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے، طے پایا تھا کہ حماس رہائی پانے والے یرغمالیوں کی فہرست فراہم کرے گی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ جب تک یرغمالیوں کی لسٹ نہیں ملتی تب تک معاہدے پر آگے نہیں بڑھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا، حماس نے معاہدے پر عمل نہیں کیا تو اسرائیل دوبارہ جنگ کا حق رکھتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ اور جو بائیڈن نے اسرائیل کا دوبارہ لڑنے کا حق تسلیم کیا ہے، دوبارہ جنگ چھڑ گئی تو ہم نئے طریقوں اور بڑی طاقت کے ساتھ لڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ہم اپنے157 مغویوں کو واپس لاچکے ہیں جن میں سے 117 زندہ ہیں، ہم مزید 33 مغویوں کو گھر واپس لائیں گے جن میں سے بیشتر زندہ ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کو 33 یرغمالیوں کی فہرست مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شام 4 بجےجاری کرنا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فلاڈیلفی کوریڈور کے علاقے میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے، حماس کو غزہ پٹی میں ہتھیاروں یا یرغمالیوں کو اسمگل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدل دیا ہے، حماس کو شکست خوردہ اور تنہا کردیا، احمد سنوار، الضیف اور اسماعیل ہنیہ کو ختم کیا، ہم نے حسن نصر اللّٰہ اور حزب اللّٰہ کی پوری چوٹی کی قیادت کو بھی ختم کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے شامی فوج کے زیادہ تر ہتھیاروں کو تباہ کیا، یمن میں حوثیوں کو جواب دیا اور براہ راست ایران کے خلاف کارروائی کی، کوشش جاری رکھیں گے کہ حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کو ختم کریں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم معاہدے پر نے کہا کہ کہ حماس

پڑھیں:

غزہ میں جشن کا سماں، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہونے میں کچھ دیر باقی

حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے بعد آج سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگا۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغاز فلسطین کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق، جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغاز آج دن ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جشن کا سماں ہے، بے گھر اور کیمپوں میں رہائش پذیر فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹنے کے لیے بے تاب ہیں اور اپنا سامان باندھ باندھنے میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل امریکا جنگ بندی حماس عملدرآمد غزہ فلسطین کچھ دیر باقی معاہدہ وزیراعظم نیتن یاہو

متعلقہ مضامین

  • نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے
  • غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل میں تاخیر
  • غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد آج صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا
  • غزہ میں جشن کا سماں، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہونے میں کچھ دیر باقی
  • اسرائیل اور حماس کے درمیان آج سے جنگ بندی کا آغاز، غزہ میں امن کی امید
  • غزہ میں جنگ بندی اتوار صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوجائے گی: قطر
  • سخت گیر وزیر بین گویر کی دھمکی، غزہ جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا یا نہیں؟
  • مزاحمتی تنظیم حماس :جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے
  • پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم ‘ فوری عمل درآمد کا مطالبہ