راولپنڈی: 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی سے 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال 23 نومبر سے لاپتہ تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔
بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔
نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہوئے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئیکراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش مل گئی۔
پولیس نے کہا کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بچے کی لاش قبل لاپتہ
پڑھیں:
راولپنڈی میں گاڑی کی ٹکر سے بھکاری جاں بحق، ڈرائیور فرار
راولپنڈی : راولپنڈی میں کچہری چوک پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سول لائن پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔