یمن کا طیارہ بردار امریکی بحری جہاز پر کامیاب حملہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں تعینات طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے ٹرومین پر کامیاب حملے کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع نے بحیرہ احمر میں تعینات طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے ہیری ٹرومین پر کامیاب میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جنرل یحیی السریع کا کہنا تھا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ہیری ٹرومین کو متعدد خودکش ڈرون طیاروں اور پیشرفتہ میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں تعیناتی کے بعد سے لے کر اب تک امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ہیری ٹرومین کے خلاف یہ آٹھواں حملہ ہے۔ اپنے بیان کے اخر میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے جنگ بندی کے دوران یمنی کے خلاف بحیرہ احمر میں کسی بھی قسم کی جارحیت پر سختی کے ساتھ خبردار کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طیارہ بردار
پڑھیں:
امریکی جنگی طیاروں کا یمن پر فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
SANAA:امریکا کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کے مطابق امریکی طیاروں نے صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔
یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے گزشتہ رات صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، اس حملے میں 5 افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
انصاراللہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ اور حدیدہ کے بھی چند علاقوں کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ یمن کے حوثی گروہ کے زیر قبضہ علاقوں پر امریکی طیاروں کے فضائی حملے جاری ہیں۔
امریکہ نے 15 مارچ سے حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا تاکہ ان کو بین الاقوامی بحری راستوں میں جہازوں کو نشانہ بنانے سے روکا جا سکے۔
حوثی باغی گروہ نے بھی غزہ پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیل پر متعدد حملے کیے ہیں جنہیں گروہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دیتا ہے۔