بلوچستان میں برفباری اور بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ وادی زیارت اور اس کے اطراف میں تین انچ تک برف پڑ چکی ہے، جب کہ چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے بالائی علاقے برفباری کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اور وہاں سڑکوں کا رابطہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
چمن اور ارد گرد کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جس کی وجہ سے این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بھی بارشوں کی توقع ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک، ہلکی بارش اور برفباری کا امکان
لاہور: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔ مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چاغی، نوکنڈی، دالبندین، کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان اور خان پور میں دھند چھا سکتی ہے۔
بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور ان کے گرد و نواح میں بھی دھند رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور ان کے اطراف میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ سکھر، بینظیر آباد، شکار پور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈو جام اور دیگر علاقوں میں دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جب کہ آزاد کشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔