پاکستان کی پہلی سندھی فیچر فلم کے چرچے، جے پور فلم فیسٹیول میں پریمیئر ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پاکستان کی پہلی سندھی فیچر فلم ’’سندھو جی گونج‘‘ کا پریمیئر 21 جنوری کو جے پور فلم فیسٹیول میں کیا جائے گا۔
راہول اعجاز کی ہدایت کاری میں بننے والی سندھی فلم ’’سندھو جی گونج‘‘ کی کہانی دریائے سندھ اور اس کے گرد بسے لوگوں کی زندگی پر مبنی ہے۔
جے پور فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر کو پاکستان فلم انڈسٹری کےلیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ فیچر فلم 1997 میں سینما گھروں میں آخری بار ریلیز ہونے والی سندھی فلم ’’ہمت‘‘ کے بعد پہلی سندھی فیچر فلم ہے۔
یہ فلم تین بین الاقوامی فلم اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائی گئی ہے، جس میں پاکستان، جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش کی پروڈکشن اسٹوڈیوز نے حصہ لیا۔ پاکستان کے معروف اداکار شمعون عباسی اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔
یاد رہے کہ مذکورہ فلم کا ورلڈ پریمیئر کراچی میں 16 جنوری 2025 کو سینی پیکس سینماز اوشین مال میں ہوچکا ہے۔ تاہم پاکستان کے دیگر سینما گھروں میں اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔
’’سندھو جی گونج‘‘ کو جے پور فلم فیسٹیول میں 21 جنوری نمائش کےلیے پیش کیا جائے گا۔ فلمی شائقین پاکستان کے سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش کے منتظر ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملتان ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام، 230 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر
ملتان(نیوز ڈیسک) ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹ کے نقصان پر اور 143 رنز کے ساتھ نامکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔
کھیل کے دوسرے روز کا آغاز بھی پاکستانی بیٹرز کیلئے اچھا نہ رہا، سعود شکیل 84، سلمان آغا 7 اور پھر محمد رضوان 71 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے جس کے بعد کریز پر آئے نعمان علی بھی صفر پر اور ان کے بعد خرم شہزا 7 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لیے تھے۔
بائیڈن کی جاتے جاتے ریکارڈ معافی، ایک دن میں 2500 مجرموں کی سزائیں معاف