پنجاب میں بلدیاتی اداروں كا قیام عمل میں لایا جائے: ہمایوں اختر
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر—فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں كا قیام عمل میں لایا جائے۔
فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں كے نہ ہونے سے دیہی علاقوں میں بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے۔
ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی فی الفور قانون سازی كرے اور بلدیاتی انتخابات كرائے جائیں۔
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد میں این اے 97 میں علاقہ مکینوں سے ملاقات کی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فنڈز ارکان اسمبلی کے بجائے عوام کے حقیقی نمائندوں تک منتقل ہونے چاہئیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حكومت كسانوں كی مشكلات دور كرنے كے لیے ٹھوس اقدامات كرے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہمایوں اختر وفاقی وزیر
پڑھیں:
جی ٹی ٹی آئی لاہور میں پاکستان چین ڈیجیٹل سلک روڈ انسٹیٹیوٹ قیام کا معاہدہ
لاہور (نیوز رپورٹر)ٹیوٹا پنجاب کے ادارے جی ٹی ٹی آئی گلبرگ لاہور میں پاکستان چین ڈیجیٹل سلک روڈ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا معاہدہ،تقریب ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقد ہو ئی۔چینی قونصل جنرل ژائو شیرین اور چیئرپرسن ٹیوٹا بریگیڈئیر (ر)محمد ساجد کھوکھر تقریب میں شریک تھے۔یہ معاہدہ زی جیانگ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس چین ،ژوہنگ لین ٹریڈنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ چین ، جی ٹی ٹی آئی لاہور ،آئی ٹی ایم سی ٹیکنالوجی لمیٹڈ اور ٹیوٹا پنجاب کے درمیان طے پایا ہے۔چینی قونصل جنرل نے کہاامیدہے پاکستان کے دیگر صوبے بھی اسکی معاہدے کی پیروی کرینگے۔ چیئرپرسن ٹیوٹا نے کہا کہ پہلی بار چین کی انڈسٹری اور اکیڈیمیا مل کر ٹیوٹا پنجاب سے معاہدہ کر رہے ہیں۔یہ ہمارے نوجوانوں کو ڈیجیٹل اکانوی سے روشناس کروانے کیلئے رول ماڈل ہو گا۔آئی ٹی ایم سی کے ای ڈی مسٹر وانگ پینگ، چیئرمین چائنیز بزنس کونسل شین کوء جانگ اور مسٹر نی ہائو سمیت دیگر نے خطاب کیا ‘معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سی او او ٹیوٹا شاہد زمان لک ،ایس ڈی جی اختر عباس بھروانہ ،ڈی جی عامر عزیز سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔وفد نے بعد ازاں انسٹیٹیوٹ کی سائیٹ کا دورہ کیا۔