آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقی کے درمیان سہ فریقی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان میں ہونے والے اس سہ فریقی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل ایک لیگ اسٹیج میچ اور فائنل میچ کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سہ فریقی سیریز کے میچز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل، فائنل کہاں کھیلا جائے گا؟

سہ فریقی ٹورنامنٹ کا آخری میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 12 فروری کو کھیلا جانا تھا جو اب 13 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 14 فروری کو کراچی میں شیڈول تھا جو اب 15 فروری کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سہ فریقی ٹورنامنٹ 8 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کی جانے والی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چیمپیئنز ٹرافی: انڈیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟

قبل ازیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کر دی تھی، تینوں ٹیموں کے درمیان اب تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کے باعث پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے تمام میچز ملتان سے لاہوراور کراچی منتقل کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق، تینوں ٹیموں کے درمیان اب یہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان تبدیل جنوبی افریقہ چمپیئنز ٹرافی سہ فریقی ٹورنامنٹ شیڈول فائنل میچ نیوزی لینڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان تبدیل جنوبی افریقہ چمپیئنز ٹرافی سہ فریقی ٹورنامنٹ شیڈول فائنل میچ نیوزی لینڈ سہ فریقی ٹورنامنٹ چیمپیئنز ٹرافی جنوبی افریقہ پاکستان میں نیوزی لینڈ اور کراچی کے درمیان فروری کو

پڑھیں:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیموں سے پہلے ورلڈ ٹور کے بعد رواں ماہ ٹرافی ایک بارپھر پاکستان آرہی ہے۔ ٹرافی اب فائنل تک پاکستان میں ہی رہے گی۔

ورلڈ ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلےمیں آئی سی سی ٹرافی کو لاہور نہیں لا یا گیا۔  نومبر میں پاکستان کے ٹرافی ٹور میں  اس کی اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی،ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی۔اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دوسرے مقامات پر لے جایا جائے گا۔

ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی اور آئی سی سی حکام جلد معاملات کو فائنل کرلیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو ہوگا، جبکہ فائنل نومارچ کو طے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان زندہ باد کرکٹ ٹورنامنٹ پیراڈائز کلب نے جیت لیا
  • کراچی یونائٹیڈ اوراسماعیل میموریل گل زمین فٹبال کپ کے فائنل میں
  • گل زمین فٹبال کپ،یونائٹیڈ اور کابل اسپورٹس سیمی فائنل میں داخل، شفیع محمدن اورتنظیم اسپورٹس کو شکست
  • جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ کیساتھ سہ ملکی سیریز، فائنل کی تاریخ تبدیل
  • ایشین ٹینس ٹورنامنٹ، شایان آفریدی نے فائنل میں جگہ بنا لی
  • چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان آئے  گی،نیا ٹور شیڈول ہوگا
  • سہ ملکی سیریز:آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں تبدیلی
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی
  • جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ کیساتھ سہ ملکی سیریز، آخری میچ اور فائنل کی تاریخیں تبدیل