ملک میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا،اہم ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں نزلہ، زکام کھانسی کے مریضوں میں کورونا کی تشخیص، کراچی میں مختلف سانس کی وائرل بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں ،ڈاو ہسپتال میں کھانسی، بخار کےعلامات کے ساتھ آئے 20سے 25 مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے ۔ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان نے نجی چینل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتالوں میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری کےساتھ آئے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنز ایچ 1این 1 کی تصدیق ہورہی ہے ۔
5 سے 10 فیصد بچوں میں آر ایس وی اور دیگر سانس کے مختلف وائرس کی تصدیق ہورہی ہے،اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی ، ان تمام وائرسز کی علامات آپس میں ملتی جلتی ہیں ، ان علامات میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری شامل ہیں ۔کورونا کی علامات میں ذائقہ اور خوشبو کا ختم ہونا بھی شامل ہیں ،سردیوں میں یہ بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں،وینٹیلیشن کا ناقص نظام وائرسز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بنتا ہے۔ڈاکٹر سعید خان کا کہنا تھا کہ شہری احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں، ماسک پہنیں اور خود کو ڈھانپ کر رکھیں، ہر سال انفلوئنزا کی ویکسین لازمی لگوائیں۔
آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ کیپٹل ون ارینا کیوں جائیں گے؟
ویب ڈیسک — امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں ایک مصروف دن گزاریں گے۔ اس روز وہ کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل میں صدارت کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کیپٹل ون ارینا جائیں گے۔
کیپٹل ون ارینا واشنگٹن ڈی سی میں ہی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ ارینا ہے جہاں تقریباً 20 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
کیپٹل ون ارینا میں کھیلوں کے ساتھ ساتھ کلچرل پروگرامز بھی ہوتے ہیں لیکن پیر کو اس اسٹیڈیم میں صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب بڑی بڑی اسکرینز پر براہِ راست دکھائی جائے گی۔
منتخب صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کیپٹل ون ارینا پیر کو حلف برداری کی تقریب براہِ راست دکھانے کے لیے کھلا ہو گا اور وہاں پریڈ بھی ہو گی۔
ٹرمپ کے مطابق وہ حلف برداری کی تقریب کے بعد کیپٹل ون ارینا میں کراؤڈ کو جوائن کریں گے۔
واشنگٹن ڈی سی میں پیر کو شدید ٹھنڈ کی پیش گوئی کے باعث ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب ان ڈور منتقل کی گئی ہے۔ یعنی اب ٹرمپ کیپیٹل ہل کے سامنے اوپن ایئر کے بجائے کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔
اس سے قبل 1985 میں صدر رونلڈ ریگن کی دوسری مدتِ صدارت کی حلف برداری کی تقریب شدید موسم کے باعث روٹنڈا ہال میں ہوئی تھی۔
وکٹری ریلی
کیپٹل ون ارینا میں پیر کو حلف برداری کی تقریب براہِ راست دکھانے سے قبل ایک اور بڑا ایونٹ اتوار کو ہو گا۔
ارینا میں اتوار کو ٹرمپ کی وکٹری ریلی منعقد کی جائے گی جس میں ری پبلکن پارٹی کے حامیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
ماضی میں اس ارینا میں صدر جو بائیڈن اور سابق صدر براک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کی کتابوں کی رونمائی کی تقریبات بھی ہو چکی ہیں۔
کیپٹل ون ارینا میں 20 سال سے زائد عرصے تک ہر سال اکتوبر کے مہینے میں واشنگٹن انٹرنیشنل ہورس شو بھی منعقد ہوتا رہا ہے، جو کرونا وبا کے بعد اس جگہ سے کہیں اور منتقل ہو چکا ہے۔
اس ارینا میں ہاکی، باسکٹ بال، جمناسٹک، ورلڈ ریسلنگ کے مقابلوں سمیت کنسرٹ اور دیگر کلچرل پروگرامز بھی ہوتے رہے ہیں۔
دنیا کی نامور گلوکارہ لیڈی گاگا، میڈونا، بریٹنی اسپئر اور بلی آئلش سمیت متعدد گلوکار کیپٹل ون ارینا میں پرفارم کر چکے ہیں۔