پاک بحریہ 22 جنوری کو کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھا لے گی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد (عبدالستار چودھری+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک بحریہ گیارہویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف) 151 کی قیادت سنبھالتے ہوئے 22 جنوری کو ترکیہ سے چارج لے گی۔ سی ٹی ایف 151 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں ہو گی۔ سی ٹی ایف151 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ سی ٹی ایف151 کا مشن اپنے دائرہ کار والے علاقوں میں بحری قزاقی کو روکنا ہے۔ سی ٹی ایف 151 جنوری 2009ء میں قائم کی گئی تھی اور یہ ایک کثیر ملکی فورس ہے۔ دریں اثناء پاکستان بحریہ کے بادبانی تربیتی جہاز راہ نورد نے خلیج عمان میں اطالوی بحریہ کے بادبانی جہاز امریگو ویسپوچی (AMERIGO VESPUCCI) کے ساتھ مشترکہ سیلنگ آپریشن کیا۔ پاک بحریہ کا جہاز راہ نورد پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی تربیت اور عمان کے خیر سگالی دورے کے سلسلے میں بیرون ملک تعیناتی پر ہے۔ پاک بحریہ اور اطالوی بحریہ کے دونوں بادبانی جہازوں کے مابین ان مشقوں کی منصوبہ بندی اور انعقاد، اعلیٰ سطح ہم آہنگی کا مظہر ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی، عسکری قیادت ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عسکری قیادت میں ہونے والی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے۔
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات کا انکار کیوں کیا؟بیرسٹر گوہر نے بتادیا
انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیرمؤثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے، ایسے عناصر سرگرم ہوچکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام کی راہیں کھلیں۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے جبکہ غیرمنتخب ٹولہ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے مذاکرات ناکام بنانے کے مشن پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزرا کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، پی ٹی آئی
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا اپنے حلف کا پاس رکھتے ہوئے پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ملاقات پر سیاست نہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف ملاقات بیرسٹر سیف پی ٹی آئی سیاست عسکری قیادت کھلبلی کیمپ ملاقات نواز شریف