بلوچستان حکومت نے 10ایسوسی ایشنزاور یونینز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان حکومت نے 10 ایسوسی ایشنزاور یونینز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔ بلوچستان چیریٹی رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کے جاری اعلامیے کے مطابق سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن، فشریز ایمپلائز یونین کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ،ٹیکسٹ بک بورڈ ،ٹیکنیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، فیلڈ آفیسر سمیت دیگر ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی گئی ، اس کے ساتھ ساتھ ورکر ویلفیئر بورڈ ، لوکل گورنمنٹ آفیسر ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ، رجسٹریشن بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں منسوخ کی گئی،بلوچستان ہائی کورٹ نے 8 جنوری 2024 کو آرڈر پاس کئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی رجسٹریشن منسوخ کر دی
پڑھیں:
سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
کراچی : سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نومنتخب صدر ،اولمپئن قمر ابراہیم ،ذوالفقار حسین ،اسلم نیازی ودیگر کا گروپ فوٹوکراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران اپنے صلاحیتوں سے سندھ میں قومی کھیل کی ترقی و ترویج میں اپنا کرداراداکریںگے۔ قبل ازیں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ممبران اسکروٹنی کمیٹی خرم نقوی ،سید احسان علی ، زاہد الاسلام اور محمد جاوید خان کی زیر نگرانی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن منعقد ہوئے جس میں احسان جتوئی صدر، اولمپین قمر ابراہیم، زوالفقار حسین ڈاھوٹ اور اسلم خان نیازی وائس پریزیڈنٹ ، رمضان جمالی سیکرٹری ، آصف احمد خان ایسوسی ایٹ سیکرٹری ، اعجاز احمد کھوکھر جوائنٹ سیکرٹری ،فاروق خان خزانچی جبکہ کوآرڈینیٹر اولمپئنکامران اشرف منتخب ہوئے جبکہ ممبران جنرل کونسل کیلئے وکیل الدین،طاہر حبیب ،سید ابوزر امراؤ ،عبدالرسول جانوری ، غلام حسین لغاری، عظمت پاشا، ڈاکٹر شبیر اور مسز نسیم حفیظ کو منتخب کیا گیا۔