قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
(جواب میں ارشاد ہو گا) ’’اگر ہم چاہتے تو پہلے ہی ہر نفس کو اس کی ہدایت دے دیتے مگر میری وہ بات پْوری ہو گئی جو میں نے کہی تھی کہ میں جہنّم کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا۔ پس اب چکھو مزا اپنی اِس حرکت کا کہ تم نے اس دن کی ملاقات کو فراموش کر دیا، ہم نے بھی اب تمہیں فراموش کر دیا ہے چکھو ہمیشگی کے عذاب کا مزا اپنے کرتوتوں کی پاداش میں‘‘۔ ہماری آیات پر تو وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں یہ آیات سنا کر جب نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے۔ (سورۃ السجدۃ:13تا15)
سیدنا رابعہ بن کعب سے روایت ہے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کے وضو اور آپ کی حاجت کا پانی لے کر آتا تھا، تو ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مانگنا ہو مجھ سے مانگو، میں نے کہا: میں جنت میں آپ کی رفاقت چاہتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے علاوہ اور بھی کچھ؟ میں نے عرض کیا: بس یہی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اپنے اوپر کثرت سجدہ کو لازم کر کے میری مدد کرو۔
(سنن ابی داؤد)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علی علیہ السلام
اسلام ٹائمز: تقریب کی صدارت علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ وقار مہدی تھے۔ تقریب میں معروف سیاسی رہنما محمود مولوی، فردوس شمیم نقوی، سید شبر رضا، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ باقر حسین زیدی سمیت تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام، شعراء عظام، ذاکرین عظام اور مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے کراچی کے نشتر پارک میں عظیم الشان جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علی علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ جشن مولود کعبہ کی تقریب کی صدارت علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ وقار مہدی تھے۔ تقریب میں معروف سیاسی رہنما محمود مولوی، فردوس شمیم نقوی، سید شبر رضا، علامہ حسین مسعودی، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ باقر حسین زیدی، شمس الحسن شمسی، آئی ایس او رہنما غیور عباس، علامہ بدر الحسنین عابدی، علامہ طالب موسوی، علامہ فرقان حیدر عابدی، جے ڈی سی سربراہ ظفر عباس، معروف اہلسنت عالم دین علامہ اصغر درس، منظر الحق تھانوی، فیروز الدین رحمانی، مولانا آغا جعفر رضا علوی، مولانا قنبر علی شاہ سمیت تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام، شعراء عظام، ذاکرین عظام اور مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ جشن میں عیسائی، سکھ اور ہندو رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ جشن کے اختتام پر کیک کاٹا گیا جبکہ اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial