لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے شیخوپورہ کے ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کی۔ تنظیمی، دعوتی اُمور کا جائزہ لیا، بنو قابل پروگرام کے حوالے سے تفصیلات طے کیں اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے رہنمائی کی۔ اس موقع پر نائب امیر صوبہ نصراللہ گورائیہ، امیر ضلع زاہد عمران کوروٹانہ، قیم ضلع انجینئر علی رحمان و دیگر اراکین ضلعی شوریٰ بھی موجود تھے۔ محمد جاوید قصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں تعلیم حاصل کرنا غریب گھرانوں کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے، اس لیے الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز فراہم کر رہے ہیں، ’’بنو قابل پروگرام‘‘ کے تحت گزشتہ سال 50 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو مختلف کورسز میں تربیت دی جا چکی ہے، بے روزگار نوجوانوں کی آئی ٹی کے ذریعے ٹریننگ اور ہنر مندی کے ذریعے بے روزگاری ختم کرنے کا جامع پلان تیار کیا ہے، اب اس پروگرام کو مزید شہروں تک وسعت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے کورسز کو سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ اور پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سمیت دیگر اہم تکنیکی اداروں سے منسلک کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو جاری کردہ سرٹیفیکیٹس کو قومی اور عالمی سطح پر موثر بنایا جا سکے، ان کورسز کی تربیت پیشہ ور آئی ٹی ماہرین کی زیر نگرانی دی جا رہی ہے، نوجوان نسل کی صحیح اور درست سمت رہنمائی سے انہیں بہتر مستقبل دیا جا سکتا ہے۔ ملکی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محمد جاوید قصوری نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، لاوا پھٹنے والا ہے، حکومت میں شامل جماعتیں جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کی پشتیبان ہیں، حکمرانوں نے اپنے مفاد کے لیے ہمیشہ ملک کا سودا کیا اور عوام کو تکلیفیں دیں، چوکیدار بدلتے ہیں، کرپٹ نظام اپنی جگہ قائم ہے، مہنگائی، بے روز گاری، بجلی و گیس کے بلوں کی وجہ سے لوگوں کی نیندیں اُڑ گئیں، کرپشن اور سودی نظام نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جاوید قصوری

پڑھیں:

9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں  توسیع

ارشاد قریشی : انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کو  جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت میں صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی پیش ہوئیں،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں دونوں ملزمان کے وکلاء نے ضمانت کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کر دی۔

حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول

متعلقہ مضامین

  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست
  • امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری شیخو پورہ کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
  • ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کے اغواء کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کی تصاویری جھلکیاں
  • سجاول: سنی رابطہ کونسل کی جانب سے شان امیر معاویہ ؓکے عنوان سے پروگراموں کا انعقاد
  • سیاسی تصفیہ، پاکستان پر امریکی دباؤ کی اطلاع نہیں، قصوری
  • پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھندکا راج برقرار
  • 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں  توسیع
  • آج پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم ابرآلود جبکہ ہلکی بارش کی توقع ہے،موسمیات
  • حماس ، اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد ہونا چاہیے، جاوید قصوری