پڈعیدن: پولیس کا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاؤن، سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش سمیت 6 ملزمان گرفتار، 2 عدد غیر قانونی پسٹلز، 10 رائونڈز اور 2750 گرام چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ٹھارو شاہ تھانے کی پولیس نے کارروائی کرکے روپوش ملزم گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم عاشق اجن سنگین نوعیت کے 7 مختلف مقدمات میں روپوش تھا، نیو جتوئی تھانے کی پولیس نے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم سے قتل کے جرم میں استعمال شدہ اسلحہ (آلہ قتل) برآمد کر لیا، دورانِ تفتیش گرفتار ملزم محمد اسماعیل مبیجو کی نشاندہی پر ایک پسٹل اور 5 رائونڈز برآمد کرکے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قمرالدین چانڈیو پولیس نے ملزم کو بنا لائسنس اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، امیر لاشاری کے قبضے سے ایک پسٹل 5 رائونڈز برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ابڑان، نوشہرو فیروز سٹی اور کنڈیارو تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروش ملزمان، عدنان کوری سے 1100 گرام چرس، اُسامہ پٹھان سے 1100 گرام چرس، سہیل سیال سے 550 گرام چرس برآمد کرکے متعلقہ تھانوں میں سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کر لیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق
ایک ملزم نے پولیس اہلکار سے اس کا نائن ایم ایم پستول چھینے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، مسلح ملزمان پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او عیدگاہ شعور خان بنگش نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے جوبلی مارکیٹ کے قریب واقع دکان سے بریانی پارسل کروائی اور موٹر سائیکل کے ہینڈل میں لٹکانے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آئے، جن میں سے ایک ملزم نے پولیس اہلکار سے اس کا نائن ایم ایم پستول چھینے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کو جائے وقوع سے تیس بور پستول کے 2 خول ملے، جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ دیگر شواہد بھی اکھٹا کیے جا رہے ہیں۔
اہلکار کے کندھے اور پیٹ میں دو گولیاں لگیں، جو جان لیوا ثابت ہوئیں، فائرنگ کے واقعے پر فوری کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے ہیں، جن میں ایک ملزم نے خواتین کے کپڑے یا عبایا پہن رکھا ہے اور ملزم نے جوگر پہنے ہوئے ہیں، جبکہ دوسرے ملزم نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا اور گلے میں رومال بھی ڈالا ہوا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم اس حوالے سے پولیس اپنی تفتیش کر رہی ہے اور واقعے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر رہی ہے۔