سکھر: میئر کی 90 دن میں چیزیں بہتر کرنے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) میونسپل کارپوریشن کا اجلاس میئر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ شہر کے رہائشی علاقوں میں صفائی نہ ہونے، بجلی کی طویل بندش، پینے کے صاف پانی کی قلت، سولر اسٹریٹ لائٹس ناکارہ ہونے کی شکایات کے انبار۔ میئر ارسلان شیخ نے 90 دن میں چیزیں بہتر کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر: غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار
سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد، لاکھوں روپے مالیت کے کارٹن سگریٹ سمیت 2 ملزمان گرفتار۔ ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر بندر روڈ کے قریب کارروائی میں گاڑی سے غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ 199 کارٹن سگریٹ برآمد کرکے 2 ملزمان سید اکرام شاہ اور افتخار پٹھان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سندھ کے مختلف اضلاع میں غیر معیاری سگریٹ کا کاروبار کرتے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔