اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اے ایف بی) اسلام آباد قدرتی خوبصورتی اور جدید طرز تعمیر کے باعث دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے، لیکن بڑھتی ہوئی تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر ریڑھی بانوں اور تجاوزات سے میلے کا سماں ہے، اسلام آباد کے کم و بیش تمام ہی مراکز اور چھوٹی بڑی مارکیٹس میں تجاوزات کی اقسام موجود ہیں، کوئی اپنے دکان کے سامنے فٹ پاتھ کو اپنی مالکیت مان کر من مانی کر رہا ہے تو کسی نے فٹ پاتھ بھی یومیہ بنیادوں پر کرایے پر دی ہوئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی، لاپروائی اور سست روی کے باعث راہگیروں کو پریشانیاں اُٹھانی پڑ رہی ہیں۔ کچھ کا ماننا ہے کہ کرایہ اور بجلی بلوں کے خرچے نہ ہونے کے باعث خریداروں کو سستی اشیا دستیاب ہوجاتی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن صرف صاحب اقتدار کی آنکھوں میں دھول جھوکنے تک محدود ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد، پنجاب، کے پی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
— فائل فوٹوملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اٹک، چکوال، چنیوٹ، لکی مروت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.5، گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 4.9 تھی۔ اس کی گہرائی 142 کلو میٹر جبکہ مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔