حیدرآباد: چمبڑ کے رہائشی کا الزام تراشی کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تعلقہ چمبڑ کے گوٹھ گلاب لغاری کے رہائشی سیاسی رہنما جمن لغاری نے اپنے خلاف کی جانے والی الزام تراشی میں ملوث افراد کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز گلاب لغاری کے رہائشی چند نوجوانوں نے مجھ پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر میرے کردار کشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاسی رہنما ئوں اور سیاسی مخالفین کے کہنے پرمیرے خلاف منشیات کی سرپرستی کے جھوٹے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے الزام لگانے والے 2 افراد کے خلاف چمبڑ تھانے پرایک جھگڑے کا کیس درج ہوا ہے، جبکہ دوسرا کیس ڈیوٹی میں رُکاوٹ کا کیس پولیس کی فریاد پر درج ہے اور اب مذکورہ افراد جھوٹے الزامات لگا کر جھگڑے کے کیس کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے خلاف بے بنیاد الزام لگا کر میری کردار کشی کرنے والے نوجوانوں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
بلوچستان: پوست کی فصل کیخلاف آپریشن، 1200 ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل تلف
علامتی فوٹوشمالی بلوچستان میں پوست کی فصل کے خلاف آپریشن کے دوران چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ میں 1200 ایکڑ پر کاشت پوست کی فصل تلف کردی گئی۔
ڈویژنل کمشنر ریاض خان کے مطابق توبہ اچکزئی میں آپریشن کے دوران 400 ایکڑ پر پوست کی فصل تلف کی گئی۔
لیوز حکام کا کہنا ہے کہ ریونیو اسٹاف پر مشتمل افراد نے پتھراؤ کردیا، اس کے باعث لیویز کے اضافی دستے طلب کیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر پشین علی احمد کا کہنا ہے کہ چمن کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن میں ایک سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ کربلا، حرمزئی، علیزئی میں پوست کی فصل کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں پوست کی فصل کے خلاف آپریشن میں ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق اب تک 500 ایکڑ پوست کی فصلیں تلف کی جاچکی ہیں جبکہ اے سی پشین علی احمد کا کہنا تھا کہ 300 سےزائد ایکڑ پر پوست کی فصل تلف کیا جاچکی ہے۔