مغوی صحافی کو فوری بازیاب اور تحفظ فراہم کیا جائے، ایچ یو جے
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، انفارمیشن سیکرٹری عبدالرزاق چشتی نے ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کو ڈاکوئوں کی جانب سے اغوا کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر اطلاعات، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی صحافی کو فوری بازیاب اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ڈاکو بے لگام ہو گئے جو اب صحافیوں کو بھی اغوا کرنے پر اُتر آئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تاجر اور صحافی برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے، انجمن تاجران ریشم بازار
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر آصف میمن کونچ والا، جنرل سیکرٹری ایوب شیخ، چیئرمین عدنان دیسوالی و جملہ عہدیداران نے حیدر آباد یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے سینئر صحافیوں صدر امجد اسلام، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد حسین آرائیں، جنرل سیکرٹری عاشق ساند، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شبیر نظامانی، جوائنٹ سیکرٹری رانا حمبل راجپوت، خازن آفتاب رند، پریس سیکرٹری غلام قادر توصیفی، قانونی مشیر ماہر قانون و کالم نویس عبدالوہاب منشی، اراکین گورننگ باڈی کے لیے عرفان آرائیں، امتیاز کھاوڑ، جاوید نثار چنہ، آصف شیخ، مجیب الرحمان، اصغر خانوٹی، یامین قریشی، مبین مگسی، ندیم خاور، ذوالفقار جسکانی اور عمران راجپوت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ حیدر آباد شہر کی جانی مانی صحافتی شخصیات نے اہم ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور تاجر برادری و صحافی برادری کا ہمیشہ چولی دامن کا ساتھ رہا ہے، اس لیے ہم پر اُمید ہیں کہ سینئر صحافیوں کے انتخاب سے تاجر برادری کے مسائل کو مزید بہتر انداز میں اُجاگر کیا جائے گا اور شہر کی بہتری کے لیے ایسے پیشہ ور صحافیوں کا یکجا ہو کر آنا خوش آئند ہے۔ صدر آصف میمن کونچ والا نے کہا کہ ان صحافی دوستوں پر مزید ذمہ داریوں کا بوجھ پڑ گیا ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ شہر کی اصل تصویر کو نمایاں کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔