سیاسی تصفیہ، پاکستان پر امریکی دباؤ کی اطلاع نہیں، قصوری
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لاہور:
سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے حلف سے قبل تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا،اس میں ایک غزہ جنگ بندی ہے جس کی وجہ اسرائیل کو دیا گیا پیغام ہے کہ میرے آنے سے قبل سب ٹھیک کرو۔
ایکسپریس سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اسرائیل میں کافی مقبول ہیں، ان کے پہلے دور میں دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس منتقل اورگولان پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ امریکا پاکستان میں سیاسی تصفیے کی کوشش یا اس حوالے سے دباؤ ڈال رہا ہے، ممکنہ سیاسی تصفیہ حیران کن نہیں ہو گا، فوج کو احساس ہے کہ پی ٹی آئی کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔
جہاں بنیادی مفاد آجائے، امریکا کی بات رد کر دی جاتی ہے۔ ایٹمی پروگرام، کشمیر اور چین سے روابط پر کسی سول یا فوجی حکومت نے دباؤقبول نہیں کیا، بھٹوکی پھانسی روکنے کیلئے عالمی دباؤ آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے آنے پر ہمارے پاس کھونے کو کچھ نہیں، بائیڈن دور میں دوطرفہ روابط جتنے خراب تھے، اس سے زیادہ ہو نہیں سکتے، ملکوں کیا اپنے مفادات ہوتے ہیں، پاکستان چین کے خلاف امریکی اتحادی نہیں بن سکتا، اسلئے بھارت اتحادی بنا، امریکہ کیلئے پاکستان کی وہ اہمیت نہیں جو بھارت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا و یورپ کیساتھ اچھے تعلقات خارجہ پالیسی کی کامیابی ہو گی جس میں چین کیساتھ اچھے تعلقات چلتے رہیں، ہماری زیادہ تجارت یورپ امریکا کیساتھ ہے،آئی ا یم ایف غربت کے خاتمے اور بچوں کی صحت کے دس سالہ پروگرام میں ہماری مدد کر رہا ہے، انگریزی ہمارے درمیان اہم پل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ میں 30 لاکھ پاکستانی ہیں، ہمارے بچے یورپ پہنچنے کی خاطر سمندر میں ڈوبنے کو تیار ہیں، بدقسمتی کہ ہم انہیں روزگار نہیں دے پا رہے۔ پاک افغان تعلقات پر کہاکہ کابل کیلئے بھارت پاکستان کا نعم البدل نہیں ہو سکتا، ہمیں غصے کے اظہار میں توازن رکھنا ہو گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
ڈاکٹر عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید
ڈاکٹر عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
نیویارک:امریکی حراست میں قید پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے خلاف مقدمے کے حوالے سے ان کے حق میں نئے شواہد سامنے آنے کے بعد انہیں رہا کر دیا جائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے یہ بات اپنے وکیل کے توسط سے خصوصی طور پر اسے بتائی۔
انہوں نے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مجھے بھلایا نہیں گیا، ایک دن جلد ہی مجھے رہا کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ ایک دن میں اس اذیت سے آزاد ہو جاؤں گی۔”
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ نے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپنی مؤکلہ کو معافی دینے کا مطالبہ کیا اور انہیں 76 ہزار 500 الفاظ پر مشتمل ایک ڈوزیئر بھی پیش کیا ہے۔
صدر جو بائیڈن کے پاس خاندان کی درخواست پر غور کرنے کے لیے پیر تک کا وقت جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھائیں گے، اب تک بائیڈن 39 لوگوں صدارتی معافی دے چکے اور 3ہزار 989 افراد کی سزائیں کم کرچکے ہیں۔
عافیہ صدیقی کے وکیل نے گواہوں کی شہادتوں کا حوالہ دیتے ہوئے جو ان کے مقدمے کی سماعت کے وقت دستیاب نہیں تھیں، دعویٰ کہ انٹیلی جنس کی غلطیوں کی وجہ سے وہ ابتدائی طور پر مشتبہ قرار دی گئیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ جب ڈاکٹر صدیقی 2003 میں پاکستان کے دورے پر تھیں، انہیں ملک کی انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی نے تین بچوں کے ہمرا تحویل میں لیا اور سی آئی اے کے حوالے کر دیا جو انہیں افغانستان میں بگرام ایئر بیس لے گئی۔
وکیل کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس نے غلط اندازہ لگایا جب کہ ایجنسیوں کا خیال تھا کہ ڈاکٹر صدیقی ایک نیوکلیئر فزیکسٹ ہیں جو کہ ریڈیو ایکٹو بم بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں جب کہ درحقیقت انہوں نے ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کی تھی۔
امریکی محکمہ انصاف نے ڈاکٹر صدیقی کے بارے میں تمام الزامات کے بارے میں اسکائی نیوز کو بتایا کہ وہ رد عمل دینے سے کریز کرے گا۔اس کے علاوہ سی آئی اے نے بھی تاحال رد عمل دینے کی ہماری درخواست کا جواب نہیں دیا۔