رائٹ سائزنگ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ 4 محکموں کو ضم کرنے کی منظوری دیدی ، 6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھا جائے گا۔
حکومت کی قائم کردہ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ 20 جولائی تک طلب کرلی ۔
رپورٹ کے مطابق کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سائنٹیفک ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، کاسمیٹک اتھارٹی آف پاکستان کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پاکستان کونسل فار رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجی،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کو ضم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق نسٹ کو معیار بہتر کرنے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو 5 سال میں خود کفالت کے حصول کا پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ کمیٹی نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں سٹاف کی شرح میں نصف تک کمی کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزارت داخلہ کا نئی نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے نئی نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 17 جنوری سے پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کی جا رہی ہے ، نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی، ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سائلین کو انگلیوں کے نشانات اور مطلوبہ دستاویزات سکین کر کے اپ لوڈ کرنے میں پریشانی ہوتی تھی، جعلساز عناصر جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے میں معاونت کا کاروبار کر رہے تھے، شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔
مذاکرات کا تیسرا دور آج، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی
محسن نقوی نے کہا کہ ان سر گرمیوں کے تدارک کے لئے 17 جنوری سے ویب سائٹ بند کی جا رہی ہے، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے جعلساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیا ہے، نادرا دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ساتھ ان عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنا رہا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کی موبائل ایپ کو پہلے سے بہت مزید بہتر بنادیا گیا ہے ، شناختی کارڈ، نائکوپ، پی او سی ، ب فارم ، ایف آرسی سمیت تمام خدمات موبائل ایپ پر دستیاب ہیں، شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر شناختی دستاویزات کی تمام تر کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بیوہ خاتون سے زیادتی کرنے والے سرکاری ملازمین معطل
انہوں نے کہا کہ نادرا کے 3 نئے ریجنل دفاتر بھی قائم کیے جارہے ہیں، نئے ریجنل سنٹرز آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے، نئے ریجنل دفاتر 31 مارچ سے کام شروع کر دیں گے، ان دفاتر کے قیام سے نادرا حکام اور شہریوں کے درمیان رابطے میں آسانی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ریجنل دفاتر کے قیام سے دور دراز علاقوں کے نادرا مراکز میں خدمات کی فراہمی بہتر ہوگی، شہریوں کے مسائل تیزی سے حل ہوں گے اور شکایات کا فوری ازالہ ہو گا، 31 مارچ تک ملک کی تمام تحصیلوں میں نادرا دفاتر قائم کرنے کا ہدف پورا کر لیا جائے گا۔
چین، ملائیشیا،سعودیہ اور قطر سمیت 9 ممالک سے مزید 28 پاکستانی بے دخل
محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں صرف 19 تحصیلوں میں نادرا دفاتر کا قیام باقی تھا، اس ضمن میں کام تیزی سے جاری ہے، 31 مارچ تک ان تحصیلوں میں بھی نادرا دفاتر فعال ہو جائیں گے۔