پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کی سرد ترین چوٹی سر کرلی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کی سرد ترین چوٹی سر کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماو?نٹ ونسن کو سر کیا ہے۔ اسد میمن 7 براعظم کی بلند چوٹیوں کے سفر پر ہیں اور انہوں نے چھٹی چوٹی سر کی ہے۔ماو?نٹ ونسن 4 ہزار 892 میٹر بلند ہے جبکہ اسے دنیا کی سرد ترین چوٹی تصور کیا جاتا ہے۔اسد میمن کے سیون سمٹ کے سفر کی ا?خری چوٹی پنچاک جایا باقی ہے۔ پاکستانی کوہ پیما کا کہنا ہے کہ میری کامیابی ان لوگوں کے نام جو محنت اور عزم پر یقین رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ اسد علی میمن 6 ہزار 190 میٹر بلند چوٹی تک پہنچنے کے لیے یکم جون کو کراچی سے امریکی ریاست الاسکا روانہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن ترین چوٹی
پڑھیں:
پاکستانی آئی ٹی برآمدات میں7.8 فیصد اضافہ، فری لانسرز دنیا میں دوسرے نمبر پر
اسلام آباد:ایس آئی ایف سی(اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل) کی معاونت سے پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جب کہ ملک آئی ٹی خدمات کی برآمدات کے لحاظ سے دنیا میں فری لانسرز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 5انچ ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومتی اقدامات اور آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کے باعث نومبر میں درآمدات میں بھی 13 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان نے 170 ممالک کو آئی ٹی خدمات برآمد کی ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستانیوں کو فری لانسرز فریم ورک کے تحت بینک اکاؤنٹ کھولنے میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اقدام سے آئی ٹی کے شعبے میں مزید ترقی کا امکان ہے۔
آئندہ 5 برس میں آئی ٹی برآمدات کا 15 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو ملک کے خدماتی شعبے میں مثبت تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے اور مجموعی تجارتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ایس آئی ایف سی اور حکومتی اقدامات معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں، جس کے اثرات اب ملکی برآمدات اور آئی ٹی کے شعبے میں واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔