کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلیے بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بھارتی کپتان اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تاہم اس موقع پر ہیڈکوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں تھے۔ انڈین میں نومبر 2024 سے ہرنیا سرجری کے بعد اسکواڈ سے باہر کلیدیپ یادیو، کمر درد کے شکار جسپریت بمراہ اور فاسٹ بولر محمد شامی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا تاہم بمراہ کی شمولیت انکی فٹنس سے مشروط ہوگی۔بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یاشاسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جدیجہ شامل ہیں۔ چمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنا میچ بنگلادیش کیخلاف 20 فروری کو دبئی میں کھیلے گی جس کے بعد ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکر پاک بھارت میچ 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن اسکواڈ کا آغاز کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن سکواڈ کا آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انوائرمنٹل اپرول مینجمنٹ سسٹم بھی لانچ کیا، انہوں نے  گاڑیوں کے لئے ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم بھی لانچ کیا، ایمیشن ٹیسٹ سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گاڑی کو پہلا ای ٹی ایس اسٹیکر لگایا۔

وزیراعلی پنجاب نے انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے جھنڈے کی پرچم کشائی کی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ای ایم ایس سسٹم سے آگاہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا ای بائیکس سکواڈ ایکوفرینڈلی یونٹ کے طور پر کام کرے گا، گرین سکواڈ اربن ایریا میں اینٹی پلاسٹک کمپین، ڈسٹ اور ڈینگی کنٹرول کے لئے کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا بلیو سکواڈ آبی ذخائرکو محفوظ بنانے کے لئے کاوشیں کرے گا، گاڑیوں کے فیول کی ٹیسٹنگ اور زہریلے دھویں کے خلاف بلیک سکواڈ کام کرے گا۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا ریڈ سکواڈ صنعتی علاقے اور ہسپتالوں میں مضر صحت مواد سے بچاؤکے لئے کام کرے گا۔

وزیراعلیٰ نے انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے جھنڈے کی پرچم کشائی بھی کی اور فورس کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ 25 ہائبرڈ گاڑیاں اور 200 الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کیا، جو کہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ایک مثبت اور ماحول دوست قدم ہے۔

ماحولیاتی نگرانی کے لیے فورس کو 360 ڈگری کیمروں سے لیس گاڑیاں اور 11 تھرمل ڈرونز بھی مہیا کیے گئے ہیں، جو دن رات نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز کے ذریعے مختلف علاقوں کی فضائی کوالٹی پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ فورس ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور پنجاب کو صاف، سرسبز اور محفوظ بنانے کے حکومتی عزم کی عملی تعبیر ہے۔

ہاک آئی سکواڈ 360 ڈگری لائیو کیمرہ بردار گاڑیوں اوراندھیرے میں دیکھنے والے 11تھرمل ڈرون کے ساتھ ماحولیاتی نگرانی کرے گا، ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ کے لئے خصوصی اربن پٹرولنگ اینڈ ویجی لینس سکواڈ کام کرے گا، انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا برک کلن سکواڈ 8خصوصی ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھٹوں کی نگرانی کرے گا۔

اینٹی پلاسٹک اور فیوجیٹو ڈسٹ سکواڈ پلاسٹک اور ڈسٹ آلودگی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہوگا، پوائنٹ سورس پلوشن مانیٹرنگ سکواڈماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کی مانیٹرنگ کرے گا، موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن کے ذریعے متعلقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی پر چیک رکھا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ممنوعہ دوا کا استعمال، بولر پر 12 ماہ کی پابندی عائد
  • حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلیے 178 پاکستانی زائرین بھارت پہنچ گئے
  • ماحولیات تحفظ اسکواڈ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن اسکواڈ کا آغاز کر دیا
  • گرین اسکواڈ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر نظر رکھے گا، مریم نواز
  • کپتان سے سیکھی کپتانیاں اب اس کے ساتھ ہی ہو رہی ہیں
  • سیم کونسٹاس کے بعد بھارتی بلے باز بھی بمراہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری
  • عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فیصلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی قائم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی  سپریم کورٹ کا آئینی بنچ آج سماعت کریگا