Jasarat News:
2025-01-19@01:42:52 GMT

سمندر

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

عرفانہ پیرزادہ
اتنی آلودہ ہے اس فضا کی جبیں
آسماں پر ہے چھایا دھواں ہی دھواں
کھوکھلی ہے زمیں
غم کی آندھی ہے جیسے کہ چلنے لگی
ہے گھٹن اس قدر سانس رکنے لگی
اس پہ غصے میں اب یہ سمندر بھی ہے
ایسا ہی اک جہاں اس کے اندر بھی ہے
جس کی لہروں پہ ہم نے ترانے لکھے
ریت پر چاہتوں کے فسانے لکھے
ہم نے خوشیاں وہ پائیں جو انمول ہیں
اب یوں لگتا ہے سب دور کے ڈھول ہیں
سن سمندر ذرا
ماہی گیروں کی روزی ہے رحمت ہے تو
رب نے بخشی ہے ہم کو وہ نعمت ہے تو
تو نے موتی دیئے ہم نے حاصل کیے
ہم نے آلودہ تر تیرے ساحل کیے
کچرے اور فضلے جب اس میں داخل کیے
ان سبھی نے حوادث کو آواز دی
اور طبیعت فضاؤں کی ناساز کی
عام شہری کی اس میں خطا کچھ نہیں
ہیں وہ لا علم ان کو پتہ کچھ نہیں
اے سمندر بتا
بے اماں سائبانوں کے ہوتے ہوئے
دربدر ہوں مکانوں کے ہوتے ہوئے

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

زخمی سیف کو کاریں ہوتے ہوئے رکشے میں اسپتال کیوں لایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار سیف علی خان کو چاقو سے حملے کے بعد ان کا بڑا بیٹا ابراہیم زخمی حالت میں آٹو رکشہ میں ڈال کر اسپتال لے کر پہنچا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ رات اپنے گھر میں چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوئے ان پر 6 مرتبہ وار کیا گیا جن میں ایک ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔

حملے کے بعد ان کے بڑے بیٹے، 23 سالہ ابراہیم علی خان نے کار موجود نہ ہونے کے باعث فوری طور پر والد کو ایک آٹو رکشہ میں ڈال کر انہیں گھر سے 2 کلو میٹر دور باندرا میں واقع لیلاوتی اسپتال پہنچایا۔ 

سیف علی خان کی ٹیم کے مطابق ان کی سرجری کامیاب رہی اور وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔ گھر کے دیگر افراد، بشمول ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور خان، محفوظ ہیں۔ 

پولیس کے ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوکر موقع کا انتظار کیا۔ گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو دو گھنٹے قبل تک داخل ہوتے نہیں دیکھا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پہلے ہی عمارت میں موجود تھا۔ پولیس حملہ آور کی شناخت کے لیے مزید فوٹیج چیک کی جارہی ہے جبکہ لوگوں سے معلومات بھی لی جارہی ہیں۔ 

اس واقعے نے فلم انڈسٹری میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، جبکہ اداکارہ پوجا بھٹ نے باندرا میں سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ حملے کے وقت سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور گھر میں موجود نہیں تھیں وہ اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے گھر تھیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کرینہ کو گھر کے نیچے موجود عملے سے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہاں ایک آٹو رکشہ بھی موجود ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات سیاسی نہ ہوتے تو نواز، شہباز اور زرداری بھی جیل میں ہوتے، حافظ نعیم
  • کشتی حادثہ، مسافروں کو زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف
  • کشتی حادثہ، گجرات کے 2 نوجوانوں کو ہتھوڑوں سے مارے جانے کا انکشاف، دلخراش تفصیلات سامنے آگئیں
  • فیصلے میں پیسوں کو جرم قرار دیا گیا، جج صاحب بھول گئے عطیات جرم نہیں ہوتے،بیرسٹر علی ظفر
  •   جج صاحب بھول گئے عطیات جرم نہیں ہوتے، بیرسٹر علی ظفر عدالتی فیصلے پرردعمل
  • گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اڑا
  • زخمی سیف کو کاریں ہوتے ہوئے رکشے میں اسپتال کیوں لایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی